کانگریس صدر اعجاز بیگ کی ضمانت رد ، گرفتاری کی لٹکتی تلوار
مالیگاؤں (نامہ نگار) گذشتہ ہفتے کانگریس صدر اعجاز بیگ کے خلاف آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی پی آیس آئی آپا صاحب ہنوڑے نے سنگین شکایت کی تھی کہ ملزم اعجاز بیگ عزیز بیگ ساکن اسلام نگر نے امن چوک میں پولیس ہوٹلوں کو بند کروانے گئی تب ملزم نے ماردھاڑ کا ماحول بنا کر ہجوم اکٹھا کیا اور پولیس کے ساتھ گالی گلوچ کی پولیس کے ساتھ تنازعہ پیدا کرتے ہوئے سرکاری کاموں میں خلل ڈالا اور مذکورہ بالا معاملے میں پولیس اسٹیشن کے تھانے دار نے ملزم کے خلاف قلم اور کیس نمبر 159/2022/353 کا اندراج مکمل کیا تھا ۔اس ضمن میں اعجاز بیگ فرار ہیں لیکن آج مالیگاؤں کورٹ میں اعجاز بیگ عزیز بیگ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری رکھی گئی تھی جس کی پیروی ایڈوکیٹ عظیم خان کررہے تھے لیکن مالیگاؤں کورٹ نے ملزم اعجاز بیگ عزیز بیگ کی ضمانت کا عریضہ منظور نہیں کیا بلکہ اسے رد کردیا ۔پولس ریکارڈ کے مطابق اعجاز بیگ کو ابھی بھی فرار بتایا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اعجاز بیگ گرفتار ہوکر ضمانت پر رہا ہوتے ہیں یا پھر سے ضمانت قبل از گرفتاری کا عریضہ کورٹ میں داخل کرتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں