src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 دسمبر، 2022

مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار





 مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار 




مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر رحمت آباد میں ڈاکٹر عبدالرحیم  کے کلینک پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا.  الامین ہاسپٹل کے  بچوں کے ماہر ڈاکٹر عبدالمالک نے اس میڈیکل کیمپ میں اپنے فرائض انجام دیئے.  اس میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد بچوں نے استعفادہ حاصل کیا. اس ضمن میں خالد ایس کے نے مہاراشٹر نامہ 24 کو بتایا کہ مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں فاؤنڈیشن کے زیر انصرام یہ فری میڈیکل کیمپ رحمت آباد میں ڈاکٹر عبدالرحیم کے کلینک میں منعقد منعقد گیا تھا. چونکہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے کسی نہ کسی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں. اس لئے فاؤنڈیشن نے ان معصوم بچوں کی صحت و تندرستی کو مدنظر رکھتے خاص طور پر  بچوں کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کیا.  الحمداللہ 200 سے زائد بچوں نے اس مفت میڈیکل میں اپنا طبی معائنہ کرایا اور فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں مفت دوائیں ڈی گئیں.  اس فری میڈیکل کیمپ میں الامین ہاسپٹل کے ماہر اطفال ڈاکٹر عبدالملک نے اپنی طبی انجام دیں. ماہر اطفال ڈاکٹر عبدالمالک  نے بتایا اس وقت بچوں میں 4 وبائیں پھیلی ہوئی ہیں. جس سے بچوں کی صحت اور جان کو خطرہ لاحق ہیں.  خسرہ,  کالی کھانسی,  نمونیہ اور اب ڈائریا نے اپنے پر پھیلا دیئے ہیں. لہذا مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن نے اس گنجان آباد علاقے میں اس کیمپ کو منعقد کیا تاکہ ضرورت مند افراد اس کیمپ سے استعفادہ حاصل کرسکیں . اس طرح مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کے زیر انصرام یہ پہلا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار رہا.  خالد ایس کے  نے اس میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages