src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی ہائی کورٹ میں جاوید انور کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی عرضداشت منظور - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 دسمبر، 2022

ممبئی ہائی کورٹ میں جاوید انور کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی عرضداشت منظور

 
 




  ممبئی ہائی کورٹ میں جاوید انور کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی عرضداشت منظور 







 مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) 30 نومبر بروز بدھ کو  12 نومبر تشدد معاملے کے ملزم جاوید انور کی ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی عرضداشت  سی آر نمبر 75 میں ممبئی ہائی کورٹ نے منظور کرلی ہے. جاوید انور کی طرف سے ایڈوکیٹ  مہندر سدانشو نے جرح کی. ایڈوکیٹ  مہندر سدانشو کی کامیابی پیروی کی بدولت ممبئی ہائی کورٹ کی معزز جج ابوجا پربھو دیسائی نے  جاوید انور کی پیشگی ضمانت کی عرضداشت منظور کی. 




 اس ضمن میں سماج وادی پارٹی کے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ تریپورہ میں ہوئے فساد اور توپین رسالت کے سلسلے میں مالیگاؤں ایک پرامن احتجاج کیا گیا تھا جو آخری مرحلے میں تشدد کا رخ اختیار کرگیا اور ہمیشہ کی طرح پولیس کی زیادتی کا ایک نیا باب وا ہوگیا . موصوف نے مزید کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی غار نہیں کے اس سلسلے اس وقت کی موجودہ حکومت  نے کوئی مدد نہیں کی.  یہ حو مسلمانوں کے ساتھ زیادتی  ہے وہ بڑھتی ہی جارہی ہیں.  الحمداللہ اس تشدد میں گرفتار تمام محروسین کو ضمانت مل چکی ہیں. وہ لوگ حو حاضر نہیں ہوئے تھے اور جنھوں نے پیشگی ضمانت کی عرضداشت دی تھی. ان میں جاوید انور کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری معزز حج انوجا پربھو دیسائی نے منظور کرلی ہے. جس کے لئے اعظمی صاحب نے جاوید انور کو مبارکباد پیش کی, اور ایڈوکیٹ مہندر سدانشو کا شکریہ ادا کیا.  آخیر میں انہوں نے کہا کہ  سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے ناانصافی کے لڑتی آئی ہیں ہمیشہ اور لڑتی رہیگی. انشاءاللہ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں حو لوگ بچے ہیں ان کی پیشگی ضمانت منظور ہوجائے گی.  ہندو مسلم آپس میں مل جل کر بھائی چارے سے رہیں.  یہ فرقہ پرست پارٹیاں ہیں جو آپس میں لڑاتی ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاتی ہیں.  ہمیں اپنی طاقت مضبوط کرنی ہیں اور دیش میں آپسی میل ملاپ کو  بڑھاوا دینا چاہئے.  



کل جماعتی تنظیم کے اکبر سیٹھ اشرفی نے بھی جاوید انور کی پیشگی ضمانت کی منظوری پر ایڈوکیٹ مہندر سدانشو کو مبارکباد  پیش کی آور شکریہ ادا کیا.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages