گورنر بھگت سنگھ کوشياری کے ہاتھوں مفتی محمد ھارون ندوی کا اعزاز
وائس آف میڈیا (اُردُو) کے قومی صدر بنائے جانے پر راجیہ بھون میں عظیم الشان اِجلاس
جلگاؤں 8 / دسمبر : وائس آف میڈیا صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ھے ،جِس میں مُلک بھر کے مین اسٹریم میڈیا کے ایڈیٹرز اور بڑے کارکنان جڑے ہوئے ہیں اور صحافت کے میدان میں مُلک بھر کی عظیم شخصیات کی رہنمائی اِس تنظیم کو حاصل ھے ،یہ تنظیم صحافیوں اور صحافت کے تحفّظ اور حقوق کی لڑائی مثبت انداز میں مُلک اور مانوتا کی خدمات کے ساتھ عظیم پیمانے پر کر رھی ھے،خصوصاََ صحافیوں کا ھر طرح سے تحفّظ اور تعاون یہ اہم ترین اِس عظیم تنظیم کا مقصد ھے،ذات برادری اور ھر طرح کے تعصّب سے پاک اِس تنظیم نے اِسکا عملی ثبوت پیش کیا اور ایک عالمِ دین کو مُلکی سطح پر قومی صدر بنایا ، گزشتہ کل شام ۷ بجے اِس تنظیمِ کا ایک بڑا پروگرام ممبئی کے راج بھون میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ جی كوشیاری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مُلک کے مشہور معروف عالم دین مفتی محمد ھارون ندوی جو ایک بیباک صحافی بھی ھیں اُن کو وائس آف میڈیا شعبۂ اردو کا قومی صدر بنائے جانے کا اعلان اور گورنر بھگت سنگھ کوشیاري کے ہاتھوں شال گلدستہ دیکر تالیوں کی گونج میں اعزاز کیا گیا،اِس موقعے پر مُلک بھر سے میدانِ صحافت سے وابستہ معززین موجود تھے ، قومی صدر سندیپ کاڈے صاحب، مہاراشٹرا کے صدر مانے سر ،قومی جنرل سیکریٹری چندر موہن پوپالہ سر اور پورے مہاراشٹر کے ہر ضلع کے صدور کے ساتھ ساتھ اور بھی تنظیم کے بڑے ذمےدار کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں راجیہ بھون هال میں موجود تھے ،تنظیم کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح گورنر صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں