حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں 550 گولڈن کارڈ ( آیوشمان کارڈ ) کی تقسیم
گولڈن کارڈ بنام آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ سے جاری ہے اس کارڈ سے بارہ سو بیماریوں کے لئے شہر کے آٹھ ہاسپٹل میں پانچ لاکھ روپئے تک طبی سہولت مل سکے گی کسی بیمار کو علاج و معالجہ کے لئے چندہ نہ کرنا پڑے اس مقصد سے دفتر جمیعت علماء مدنی روڈ سے گولڈن کارڈ بنانے کے کام کا آغاز کیا گیا جہاں خواتین کے لئے کارڈ بنانے کا کام خاتون ہی کرتی ہیں ۔ میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی صاحب، ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے صاحبہ نے شہر کی غریب عوام کے لئے مالیگاؤں واسیوں کو اس اسکیم سے متعارف کروایا۔ اس لئے صدر و اراکین جمعیتہ علماء مدنی روڈ شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اسکیم سے استفادہ کریں ۔ اس قسم کا اظہار خیال صدرجمیعتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے آیوشمان کارڈ تقسیم کے موقع پر کیا ۔اس تقریب تقسیم میں صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، نائب صدر مکی سیٹھ، جنرل سیکریٹری عبدالمالک بکرا سیٹھ، خازن قاری انیس فہمی، الکا بھاؤ سار میڈم، خالدہ میڈم، حافظ حبیب میاں جی، حاجی خالد سکندر، سہیل ماسٹر، امجد بھائی، عبدالعزیز، نبیل احمد، حامد حسین، عبدالرحمن پیارے عبدالمتین قاسمی عمران ماسٹر، اظہر مکی، رضوان سیوک، عبیدالرحٰمن ،رضی انور، محمد کامران، نیاز احمد نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں