src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ازدواجی زندگی ۔خوبیوں کودیکھیں نہ کہ خامیوں کو۔قسط نمبر٤ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 دسمبر، 2022

ازدواجی زندگی ۔خوبیوں کودیکھیں نہ کہ خامیوں کو۔قسط نمبر٤





ازدواجی زندگی ۔خوبیوں کودیکھیں نہ کہ خامیوں کو۔قسط نمبر٤




قاری مختار احمد ملی ابن عبدالعزیز جامعتہ الصالحین فارمیسی نگر مالیگاؤں 






۔۔۔۔۔۔لڑکا یا لڑکی میں اگر کوئی کمی ہوتو والدین کا کام ہے کہ وہ اولاد کی دوسری فطری صلاحیتوں پر محنت کرکے اس,کی تربیت کریں تاکہ جسم کی ایک کمی کی وہ تلافی بن جائے اور نباہ کی شکل پیدا ہوجائے اور یہ چیز بچپن سے ہی بچوں میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ آج کے والدین اس قسم کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں وہ صرف بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اس سے زیادہ وہ کوئی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار نہیں ایسے بچوں کو اسکولوں اور دینی مکاتب سے ابتدائی طور پر جو کچھ انھیں تعلیم ملتی ہے وہی ان کے زندگی بھر کام آتی ہے ایسے بچوں کو والدین کی طرف سے کچھ نہیں ملتا حالانکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اولاد کیلئے والدین کا سب سے قیمتی تحفہ (مال ودولت نہیں بلکہ) ان کی اچھی تعلیم وتربیت ہے یہی وجہ ہے کہ آج ایسے بچے سماج اور معاشرہ اور خود خاندان والوں کیلئے ایک فتنہ (آزمائش) بنے ہوئے ہیں آج ہمارے شہر مالیگاؤں میں جہاں سینکڑوں مساجد اور سینکڑوں مدارس ومکاتب ہیں دسیوں دینی جماعتیں اور تنظیمیں ہیں تقریبا ایک ہزار علماء ہیں ہزاروں مبلغین ہیں اور اس کے باوجود ہر روز یہاں خودکشی اور قتل کے واقعات ہورہے ہیں کتا گولی اور نشہ آور چیزیں نوجوانوں کی اکثریت میں پھیل چکی ہیں ہزاروں عورتوں و مردوں نے ازدواجی جھگڑوں کو مہیلا منڈل اور کورٹوں میں پہنچادیا ہے۔جہاں وقت اور روپیوں کی بربادی کے ساتھ شریعت کی خلاف ورزی ہورہی ہے والدین کو اولاد کی صرف کمائی چاہئے باقی وہ کچھ بھی کرتا رہے اس پر وہ ٹوکنے روکنے اور سختی کرنے کیلئے تیار نہیں۔آج کے بعض والدین اتنے بے غیرت ہوچکے ہیں کہ اگر کوئی شریف آدمی ان کے بچوں کی بدکاری کی ان کو اصلاح کے جذبہ سے اطلاع دیں تو وہ اطلاع دینے والے کو ذلیل و رسوا کرکے بھگادیتے ہیں آج کے والدین خود بھی سماج اور معاشرہ اور خاندان کے لئے ایک ناسور اور فتنہ (آزمائش) بنے ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages