جنتادل سیکولر عوامی حق کیلئے، سہولیات کی فراہمی کیلئے سینٹرل کے ساتھ آؤٹر میں بھی مسلسل متحرک
رمضان پورہ وارڈ نمبر 2 اور 3 کے صاف صفائی کے مساںٔل پر آفیسران کے ساتھ کامیاب میٹنگ
گزشتہ دنوں جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے رمضان پورہ عیدو مقادم چوک واطراف کے علاقوں کا دورہ وارڈ کے سرکردہ شخصیات کے ساتھ کیا تھا اس موقع پر خواتین نے سب سے زیادہ شکایت صاف صفائی اور اسٹریٹ لائٹ وغیرہ کے تعلق سے کی تھی جس پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ جلد ہی کارپوریشن آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ان مساںٔل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی
اس سلسلے میں 7 ستمبر بروز بدھ کو شام چار بجے کارپوریشن کے صفائی ڈپارٹمنٹ کے آفیسران انیل پارکھے صاحب، اقبال جان محمد، ندیم صاحب، عیسی بیگ، پاٹیل صاحب وغیرہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ساتھ جنتاد آؤٹر صدر کمال مستری نوجوان سرگرم رکنِ جنتادل اعجاز احمد پاپے سمیت لطیف شبیر احمد، عمران باقی، جعفر سیٹھ، سعید بانگی، شاہد بلڈر، محمود گٹھنی والے، سعید بھائی ہوٹل والے، شاہد مستری، عرفان منور دلال، اسرائیل پاپے وغیرہ موجود تھے
میٹنگ میں موجود سرکردہ افراد نے وارڈ میں صاف صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی نشاندہی کی اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے سخت انداز میں کارپوریشن آفیسران سے کہا کہ آٹھ دنوں کے اندر ان تمام مساںٔل کو حل کیا جائے کارپوریشن آفیسران نے یقین دہانی کرائی کہ آٹھ دنوں کے اندر ایکسٹرا صفائی کامگاروں کا تعین کرکے ان مساںٔل کو حل کیا جائے گا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں