رضا پورہ میں بجلی کمپنی کی ہٹلر شاہی
رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی مداخلت
جب سے بجلی کمپنی شہر میں وارد ہوئی ہے تب سے متنازعہ کام کاج سے عام شہریان کو پریشان کررہی ہے ایسا ہی واقعہ آج بروز بدھ رضاء پورہ میں پیش آیا جہاں پر نجی بجلی کمپنی کے کارندے بلا جواز گھروں کے میٹر تبدیل کرنے پہنچے جس کی اطلاع وارڈ نمبر 14 کے دبنگ شوشل ورکر جمال ناصر کو کی گئی موقع پر پہنچتے ہی شوشل ورکر جمال ناصر نے بجلی کمپنی کے نمائندے سے میٹر تبدیل کرنے کے تعلق سے سوال کیا کہ کس بنیاد پر رضاء پورہ کے گھروں کے میٹر تبدیل کرنے کیلئے بجلی کمپنی کے کارندے وارد ہوئے ہیں جس پر کمپنی کے نمائندے انجینئر سید اسرائیل نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا صرف یہ کہا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہے تب شوشل ورکر جمال ناصر نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کو فون کرکے صورتحال حال سے اگاہ کرایا تب رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے سخت انداز میں فوری طور پر بجلی کمپنی کو واپس جانے کی ہدایت دی اور کہا کہ جو فالٹی میٹر ہے اسے ہی تبدیل کیا جائے بصورت عوامی احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار رہنے کا کہا ۔ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی بات پر بجلی کمپنی کے کارندے واپس چلے گئے جس پر اہلیان رضا پورہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب و وارڈ کے دبنگ شوشل ورکر جمال ناصر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر دبنگ شوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ محمد شعیب، عبدالرحمن کیفی، انور بھائی سمیت رضا پورہ کے ساکنین موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں