ممبئی سالانہ سنی اجتماع کے متعلق مالیگاؤں میں اہم میٹنگ
عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا سالانہ سنی اجتماع سر زمین ممبئی میں منعقد ہورہا ہے گذشتہ شب امیر سنی دعوت اسلامی، حضرت علّامہ حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سالانہ سنی اجتماع کے متعلق کہا کہ 16 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ سے رات دس بجے خواتین اسلام کے لئے اجتماع منعقد ہوگاـ جبکہ 18 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مرد حضرات کا اجتماع ہوگاـ 17 دسمبر بروز سنیچر کا اجتماع ملتوی کردیئے گیا ہے اسی لئے کوئی بھی شخص 17 دسمبر بروز سنیچر کو سنی اجتماع میں شرکت کے لئے آزاد میدان نہ پہنچے اس طرح کی اطلاع مقامی ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی نعیم نوری اور قاری نور محمد رضوی صاحبان نے اخبار ہٰذا کو دی ہےـ
جبکہ آج بروز بدھ بعد نمازِ نمازِ عشاء مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،شہید عبدُالحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں ایسے تمام اداروں، تنظیموں، کلبوں کی میٹنگ ہے جو اجتماع میں شرکت کے لئے سواریوں کا نظم کررہے ہیں اور لوگوں کو اجتماع میں لے جانے کا عزم رکھتے ہیں سنی دعوت اسلامی کے اہم ذمّہ داران حضرت حافظ مقصود اشرف اشرفی صاحب اور قاری عبدالسلام قادری صاحبان نے گذارش کی ہیں کہ ایسے تمام افراد اس میٹنگ میں ضرور شرکت کریں جو ممبئی اجتماع میں شرکت کے لئے سواریوں کا نظم کررہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں