src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 14 دسمبر، 2022

 




کانگریس صدر اعجاز بیگ کی آفس پر ہوئی با مقصد سنسی خیز میٹنگ 



مالیگاؤں( پریس ریلیز ) شہر میں اعجاز بیگ کے کام کرنے کا طریقہ دوسروں سے بہت الگ اور منفرد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بیباکی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 13 دسمبر 2022 کو جناب اعجاز بیگ کی آفس پر تمام ذمہ داران کی بہت اہم اور ضروری میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں شہر کے مسائل ، مولانا آزاد روڈ کی تعمیر ، دیگر مدعے و پریشانیاں اور حالات حاضرہ وغیرہ پر مشورے ہوئے۔ شہری مسائل کو تیز رفتاری اور بہتر انداز سے حل کرنے کے عزائم ظاہر کئے گئے۔


اسی سلسلے میں یہ بھی طئے ہوا کہ چند اہم مسائل کے فوری حل کے لئے 14 دسمبر بروز بدھ دوپہر میں تین بجے مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی آفس قدوائی روڈ سے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کے لئے قافلہ روانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ 18 دسمبر بروز اتوار دوپہر میں تین بجے گانگریس پارٹی آفس قدوائی روڈ پر ہی پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں بہت سی باتوں سے پردہ ہٹایا جائے گا۔ اور شہریان کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اب کانگریس صدر اور کانگریس کے عہدیداران اپنے رنگ میں کام کریں گے۔

آج کی میٹنگ میں نائب صدر جمیل کرانتی، نائب صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، نائب صدر احتشام شیخ بیکری والا، نائب صدر عمران انجینئر، ترجمان عمران راشد  ترجمان زین العابدین پٹھان، سیکرٹری طیب خان، جوائنٹ سیکریٹری صابر بھائی موبائل والے، حفیظ انصاری، قیوم بھایا اور کانگریس کے تمام چھوٹے بڑے ذمہ داران موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages