قبرستان کی صاف ستھرائی
نیکیاں کمانے کا بہترین موقع
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ ہم اپنے علاقہ اور محلہ کی صفائی ستھرائی کا کام انجام دیتے ہیں،
اب ہم کو ہمارے قبرستان کی صفائی کی طرف توجہ دینا ہے،
ہمارا مذہب ہم کو ان سب چیزوں کا حکم دیتا ہے
شیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:
"قبرستان کی ارد گرد سے گری ہوئی دیوار کی مرمت ، قبرستان کی حفاظت کیلئے دروازے لگانا، چوکیدار رکھنا، و قبرستان میں داخلی راستے بنانے اور قبرستان کی صفائی ستھرائی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ قبرستان کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنائی جائے، ایسے ہی وہاں روشنی ، اور قبروں کی صفائی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، داخلی راستے بنائے جائیں، لیکن ان کاموں کیلئے اسراف اور غلو سے بچیں، قبرستان میں داخلی راستہ بنائیں لیکن فرش نہ لگائیں، اور روشنی کا انتظام دفن کرتے ہوئے ضرورت کے وقت استعمال کیلئے ہو،
اس اہم کام کے لئے بروز اتوار 4 ۔دسمبر 2022 صبح 10 بجے سے 2 بجے تک صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا جارہا ہے
آپ تمام سے گزارش ہیکہ اپنا وقت فارغ کرکے اور دوسری مصروفیات کو الگ رکھکر اس اہم اور نیک کام میں شریک ہوں، ہم سب آپ کے منتظر ہیں ،
اپیل کردہ ، صدر و اراکین مسلم عید گاہ و قبرستان ٹرسٹ جلگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں