src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 دسمبر، 2022

 






  


آج پوری اردو صحافت سوگوار ہے 



سینئر صحافی عامر سلیم خاں کی رحلت پر فضل الرحمن قاسمی کا اظہار تعزیت



نئی دہلی 12/دسمبر2022 : جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کے پریس سیکریٹری فضل الرحمن قاسمی نے سینئر صحافی عامر سلیم خاں کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عامر سلیم خاں کے اس طرح اچانک چلے جانے سے دل کو ایک دھچکا سا لگا ہے، ان کا انتقال میرے لئے ایک ذاتی صدمہ کی طرح ہے، انہوں نے کہا کہ ان سے میرے 2008  سے مراسم تھے اور اس پورے عرصہ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میری کسی بات پر انہوں نے کبھی ناگواری کا اظہار کیا ہو، وہ انتہائی ملنسار اور دوست نواز انسان تھے انہیں رشتوں کو نبھانے کا ہنر آتا تھا ان کی شخصیت میں بلاکی اپنائیت تھی یہی وجہ ہے کہ ان سے جو ایک بار ملتا تھا، انہیں کا ہو کر رہ جاتا تھا، مولانا قاسمی نے کہا کہ آج ان کی رحلت سے اردوکی پوری صحافتی برادری سوگوار ہے، وہ ایک جہاں دیدہ صحافی تھے لوگ ان کی تحریروں کو پوری توجہ سے پڑھتے تھے، غیرجانبدارانہ طرزعمل ان کی تحریر کی خاصیت تھی اور وہ اس بات کا پورا پورا لحاظ رکھتے تھے کہ ان کی تحریر سے کسی کی دل شکنی نہ ہو، انہوں نے آخر میں کہا کہ دنیا میں جو بھی آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن لوٹ کرجانا ہے لیکن کچھ لوگوں کی موت دل و دماغ پر گہرے نقش چھوڑ جاتی ہے جو جلدی نہیں مٹتا، عامر صاحب بھی ایسے ہی لوگوں میں تھے۔ اردو صحافت میں ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ بال بال ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین خاص طور پر ان کے تینوں بیٹوں کو صبر جمیل عطا کرے جو ابھی عمر میں بہت چھوٹے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages