src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 14 دسمبر، 2022





*شوشل ورکر جمال ناصر و رفقاء کی سٹی انجینئر سے ملاقات*

*مولانا لبیب انوری گیٹ تا منشی بابا درگاہ ہاٹ مکس روڈ کی از سر نو تعمیر آخر کب؟*


عین شب برات کے وقت بڑا قبرستان کے پاس مولانا جمال الدین لبیب انوری گیٹ سے لیکر منشی بابا درگاہ تک اناً فاناً میں دس لاکھ فنڈ سے ہاٹ مکس روڈ کی تعمیر کی گئی تھی لیکن مذکورہ روڈ کے کام کی کوالیٹی اتنی اعلی درجے کی رہی کہ روڈ دو ماہ کے عرصے میں ہی غائب ہوگئی جس کے تعلق سے وارڈ نمبر 14 کے دبنگ شوشل ورکر جمال ناصر نے بتاریخ  3 اکتوبر 2022 کو کارپوریشن کمشنر سے شکایت کرتے ہوئے ٹھیکیدار شبھم راجندر پوار کو مذکورہ روڈ کی خراب کوالیٹی کے عوض نوٹس دیکر دوبارہ از سرے نو روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جس پر کارپوریشن کمشنر و سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ نے ٹھیکیدار کو نوٹس دیکر آگاہ کیا تھا کہ سات دونوں کے اندر دوبارہ روڈ کی از سر نو تعمیر کی جائے... لیکن ٹھیکیدار نے ابتک روڈ کی تعمیر نہیں کی جس کے لیے آج 13 دسمبر کو دبنگ شوشل ورکر جمال ناصر و رفقاء نے دوبارہ کارپوریشن کمشنر کو لیٹر دیتے ہوئے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ سے ملاقات کرتے ہوئے کام نا کرنے کے حوالے سے ٹھیکیدار کو پابند کرنے اور کام دوبارہ کرنے کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے اندرون سات دن کا الٹی میٹم دیا بصورت مطالبہ پورا نہ ہونے پر بے مدت عوامی احتجاج کے سامنے کیلئے تیار رہے جس کی تمام تر ذمہ داری مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ کی ہوگی..


آج کے اس وفد میں سوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فیضان رجو.جاوید سر۔ اوصاف حسرت۔ حامد علی۔ عادل انصاری ۔ عارف انور علی. و احباب شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages