جلگاؤں اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیئے انجمن محبان اُردو کتب کے صدر و اراکین کا جلگاؤں دورہ
مالیگاؤں: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام انجمن محبان اُردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے 27 دسمبر تا 30 دسمبر 2022 اقراء اُردو ہائی اسکول ( سالار نگر جلگاؤں) کے وسیع و عریض گراؤنڈ پر اُردو کتاب میلہ منعقد ہو گا۔
جلگاؤں اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیئے انجمن محبان اُردو کتب کے صدر محترم یاسین سر(انجم بک ڈپو) کی قیادت میں ایک وفد نے گذشتہ دنوں جلگاؤں کا ایک روزہ دورہ کیا۔اس وفد میں امتیاز احمد نائب سیکریٹری انجمن ( الفرقان بک ڈپو) الطاف امین (نوبل بک ایجنسیز)حاجی شاہد انجم (ثنا بک ڈپو) مالیگاؤں سے جلگاؤں روانہ ہوئے وفد میں شامل تھے۔
اقراء ایجوکیشن کیمپس سے جلگاؤں اُردو کتاب میلہ کی تشہیری مہم کا آغاز بینر لگا کر کیا گیا۔اس موقع پر جلگاؤں کی مشہور ومعروف شخصیت عبدالکریم سالار صاحب اور ان کی ٹیم نے بھی اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر اُردو کتاب میلہ کی مشاورتی مٹینگ میں شرکت کی۔
جلگاؤں اور اطراف کی اُردو اسکولوں کے طلباء و طالبات تک یہ بات با آسانی پہنچ جائے کہ اُردو کتاب میلہ میں شرکت کرنا ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُردو پمفلیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔اس طرح جلگاؤں کے اہم چوک چو راہوں پر بڑے بینر بھی مقامی ملی،سماجی شخصیات کی جانب سے آویزاں کیئے جائیں گے۔
اُردو اسکولوں سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔اور ایک بڑا واٹس اپ گروپ جلگاؤں اُردو کتاب میلہ کے نام سے بنایا گیا ہے۔جس میں شریک محبان اُردو اپنے مفید مشور ے پیش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر عبدالکریم سالار صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُردو کتاب میلہ میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر مختلف اہم پروگرام پیش کیئے جائیں گے۔اور طلباء و طالبات کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
جلگاؤں اُردو کتاب میلہ کی کامیابی کے لیئے ہم محبان اُردو سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کے بچوں کے ساتھ اُردو کتاب میلہ میں نہ صرف تشریف لائیں۔بلکہ اپنے رشتے داروں تک سوشل میڈیا کے ذریعے اُردو کتاب میلہ میں شرکت کا پیغام بھی روانہ کریں۔
انجمن محبان اُردو کتب کے وفد نے جلگاؤں میں مفتی محمد ہارون ندوی (وائرل نیوز لائیو جلگاؤں) سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔انتہائی مسرت کا مقام ہے۔اس کتاب میلہ میں
پڑوسی شہر دھو لیہ کی معروف شخصیت عظیم انصاری صاحب کے دست مبارک سے تیار کردہ مسجد نبوی ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا خوبصورت ماڈل ہر خاص و عام کی زیارت کے لیئے 4 روز 27 تا 30 دسمبر 2022 صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک اقراء اُردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں میں خصوصی نظم کیا جائے گا۔(ان شاء اللہ) آپ سے درخواست ہے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے شرکت کریں۔اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔اس طرح کی اطلاع انجمن محبان اُردو کتب مالیگاؤں کی جانب سے موصول ہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں