src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اعظم گڑھ میں تانترک نے کی بیمار لڑکی کی عصمت دری۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 نومبر، 2022

اعظم گڑھ میں تانترک نے کی بیمار لڑکی کی عصمت دری۔

 




اعظم گڑھ میں تانترک نے کی بیمار لڑکی کی عصمت دری۔


 جھاڑ پھونک کے لئے لے گئے تھے رشتہ دار، مقدمہ درج



اعظم گڑھ: روناپار تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں میں منگل کی شام ایک تانترک نے ایک بیمار لڑکی کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے عصمت دری کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی گھر والوں کے ہوش اڑگئے۔ اہل خانہ نے فورآ اس واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس تانترک کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ تھانہ روناپار کے گاؤں کی ایک لڑکی کئی روز بیمار تھی۔ لڑکی کو کسی نے بتایا کہ ارازی دیوارا کارکھیا پاکڈیہوا گاؤں میں تانترک ہے۔ وہ جھاڑ پھونک کرتا ہے جس سے لوگ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ لڑکی نے تانترک سے موبائل پر رابطہ کیا۔ تانترک نے منگل کو لڑکی کو اپنے گھر بلایا۔ بیمار لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ منگل کو تانترک کے پاس پہنچی۔ شام تقریباً 7.30 بجے تانترک لڑکی کو جھاڑ پھونک کے بہانے سے اکیلے گاؤں کے سیوان لے گیا۔ تانترک نے اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھا کر لڑکی کی عصمت دری کی۔


اس کے بعد اس نے یہ بات کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی۔ واقعہ کے بعد لڑکی اہل خانہ کے پاس پہنچ گئی۔ گھر پہنچ کر عصمت دری کی واردات کے بارے میں بتایا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ نے تاترک کے خلاف روناپار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ روناپار پولس تھانہ کے سربراہ کوشل کمار نے بتایا کہ ملزم تانترک پارس یادو ساکن ارازی دیوا کارکھیا پکڈیہوا کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔ متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages