مالیگاؤں 2008 بم بلاسٹ کیس کا 29 واں گواہ بھی منحرف۔
مہاراشٹر: 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ کیس کا ایک اور گواہ آج منحرف ہو گیا ہے۔ یہ 29واں گواہ ہے جو منحرف ہو گیا۔ اس نے ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور سدھاکر چترویدی کے بارے میں 2008 میں اے ٹی ایس کو بیان دیا تھا۔ اب اس نے بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد عدالت کے روبرو منحرف ہونے والے گواہوں کی تعداد 29 ہوگئی ہیں۔ این آئی اے بت عدالت میں اس معاملے میں 235 لوگوں کی گواہی دلواچکے ہیں۔
اس معاملے کی تحقیقات مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو سونپی گئی تھی۔ بی جے پی لیڈر پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل شریکانت پرساد پروہت، سدھاکر درویدی، میجر رمیش اپادھیائے (ریٹائرڈ)، اجے رہیرکر، سدھاکر دویدی، سدھاکر چترویدی اور سمیر کلکرنی کو اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ واردات 29 ستمبر 2008 کی رات کو اس وقت پیش آئی تھی جب مالیگاؤں میں شکیل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے سامنے ایک بائیک میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 101 افراد زخمی ہوئے۔ اس بم بلاسٹ میں بی جے پی لیڈر پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت کئی لوگ ملزم تھے۔ فی الحال 29 گواہ ایک ایک کرکے اپنے بیانات سے مکر گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں