src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھائی ہی تھا بہن کا قاتل ، بیٹے کو بچانے کے لئے باپ نے کی تھی ثبوت مٹانے میں مدد ، پولیس نے کیا دونوں کو گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 نومبر، 2022

بھائی ہی تھا بہن کا قاتل ، بیٹے کو بچانے کے لئے باپ نے کی تھی ثبوت مٹانے میں مدد ، پولیس نے کیا دونوں کو گرفتار

 




 بھائی ہی تھا بہن کا قاتل، بیٹے کو بچانے کے لئے باپ نے کی تھی ثبوت مٹانے میں مدد ، پولیس نے کیا دونوں کو گرفتار




  کٹنی : کٹنی میں ایک نوجوان نے اپنی ہی بہن کو قتل کردیا، اتنا ہی نہیں بیٹے کے ذریعے ہوئے بیٹی کے قتل کے شواہد مٹانے میں باپ نے بیٹے کا ساتھ دیا۔ اب قاتل باپ بیٹے کا جرم بے نقاب ہوگیا ہے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ معاملہ کٹنی ضلع کے عمریاپان کا ہے جہاں 6 اگست 2022 کو کچھار گاؤں چھوٹا  میں بانس کی جھاڑیوں سے ایک نوجوان خاتون کی لاش ملی تھی۔ لڑکی کی شناخت پونم پٹیل کے طور پر ہوئی ہے، جو کچھار گاؤں چھوٹا کی رہنے والی ہے،  پولیس کے لئے پونم کا قتل ہنوز ایک  معمہ بنا ہوا تھا. تین ماہ بعد پولس اس قتل کیس کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔




پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 6 اگست 2022 کو کچھار گاؤں چھوٹا کی رہنے والی پونم پٹیل کی لاش بیل کنڈ ندی کے قریب کھیت میں بانس کی جھاڑیوں کے پاس سے ملی تھی۔ جسے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس اس کے قتل کا معمہ حل کرنے میں مصروف تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو کچھ ایسے شواہد ملے، جس کی وجہ سے پونم کے قتل کا شبہ اس کے چھوٹے بھائی بھورا پر جا رہا تھا۔ پولیس نے بھورا کو پکڑ کر سختی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنی بہن کے قتل  کا اعتراف کر لیا۔ اس واردات میں پونم کے والد نے بھی بیٹے بھورا کا ساتھ دیا اور قتل کے ثبوت مٹانے میں بیٹے کی مدد کی۔ پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔




پولیس کو پوچھ تاچھ میں ملزم بھورا نے بتایا کہ پونم دوسرے معاشرے کے لڑکوں سے دوستی کرنے کے بعد موبائل پر چھپ کر بات کرتی تھی۔ کئی بار سمجھانے کے بعد بھی وہ لڑکوں سے بات کرنا بند نہ کر رہی تھی جس کی وجہ سے گاؤں میں اس کی کافی بدنامی ہو رہی تھی۔ چنانچہ اس نے اپنی بہن کو قتل کرنے کی سازش رچی اور 6 اگست کو جب پونم گھر سے رفع حاجت کے لیے نکلی تو بھورا نے پونم کی اوڑھنی  سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ ساتھ ہی بیٹی کے قاتل  بیٹے بچانے کے لئے باپ نے بھی ثبوت مٹانے میں مدد کی۔ پولیس نے باپ بیٹے دونوں کو پونم لے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages