src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 'میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا'، گرفتار حملہ آور نے کیا انکشاف - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 3 نومبر، 2022

'میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا'، گرفتار حملہ آور نے کیا انکشاف




 'میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا'، گرفتار حملہ آور نے کیا انکشاف


حملہ آور نے میڈیا کو بتایا، ’’میرے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ میں اکیلا آیا ہوں۔ جس دن سے لاہور سے چلا تھا اس دن سے عمران کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔


پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ گرفتار حملہ آوروں میں سے ایک نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا کہنا تھا کہ ’عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔ وہ اذان کے ساتھ ڈیک لگا کر شور مچا رہے تھے۔ میں صرف اور صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا۔



حملہ آور نے مزید کہا، ’’میرے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ میں اکیلا آیا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر اس وقت حملہ ہوا جب ان کا قافلہ گوجرانوالہ میں اللہ ہو چوک کے پاس تھا۔ عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں گولی لگنے کی خبر ہے۔ انہیں لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حملے کے بعد عمران کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے بچ گیا، اس نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔


 میڈیا میں ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کیمپ کے قریب ایک شخص ہاتھ میں پستول لیے نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی ایک تصویر میں عمران خان حامیوں کے درمیان گھرے میں بچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages