آن لائن محبت، شادی کی پہلی رات میں نوشہ کے اڑ گئے ہوش
ممبئی: (اردودنیا/ایجنسیاں)یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اتراکھنڈ کے ہریدوار میں پیش آیا۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر اپنی شناخت چھپاتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ گول مال کرتے ہیں۔ اس طرح وہ غلطیوں کے بعد غلطیاں کرتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ اتراکھنڈ کے ہری دوار میں رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ پیش آیا۔ نوجوان نے شوشل میڈیا پر آن لائن دوستی کے بعد شادی کرلی۔ شادی کے بعد سہاگ رات پر دلہے کو حیران کن بات معلوم ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ہری دوار کے لکسور کے رئیسی چوکی گاؤں کا رہنے والا نوجوان شوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے ملا۔ دراصل، شوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کی تصویر کے ساتھ فرینڈ ریکوئسٹ آئی اس نے قبول کر لیا۔ پھر کیا تھا دونوں ایکدوسرے سے چیٹنگ کرتے دھیرے دھیرے پیار بڑھنے لگا۔ جینے مرنے کی قسمیں کھانے لگے۔.اس کے بعد دونوں ایک ساتھ لکسر آئے اور گھر میں بتائے بغیر مندر میں شادی کرلی۔ شادی میں لڑکی کے گھر والوں میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ شادی کے بعد نوجوان بیوی کو گاؤں میں اپنے گھر لے گیا۔
شادی کی پہلی رات دلہے کو ایک غیر متوقع جھٹکا لگا، اسے پتہ چلا کہ اس نے کسی نوجوان عورت سے نہیں بلکہ ایک نوجوان ہیجڑے (خواجہ سرا) سے شادی کی ہے۔ اس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جانے کو کہا۔ اس حکم میں ملزم نے شادی توڑنے کے بجائے اسے پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا اور نوجوان نے پولیس سے شکایت کی۔ تاہم نوجوان کی شکایت سن کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ اس دوران اس واقعہ نے ہری دوار میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں