src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام پہلا اجلاس دیوبند میں منعقد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 نومبر، 2022

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام پہلا اجلاس دیوبند میں منعقد

 



عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام پہلا اجلاس دیوبند میں منعقد




بتاریخ 23/نومبر 2022 بروز بدھ بعد نماز عشاء عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام مسجد شیخ ضیاء دیوبند میں پہلا اجلاس عام بموقع مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز قاری عمر فاروق امام مسجد شیخ ضیاء دیوبند کی تلاوت قرآن پاک اور مولوی صباحت حسین امروہوی متعلم دارالعلوم دیوبند کی نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض اکیڈمی کے مؤقر استاد مفتی محمد شاہ ویز قاسمی نے انجام دئے، اور مسند صدارت پر دارالعلوم وقف دیوبند کے استاد حدیث حضرت مولانا سمیع الدین قاسمی صاحب فائز رہے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کا تعارف کراتے ہوئے مفتی محمد دانش حیات قاسمی نے مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی ایک ایسی اکیڈمی ہے جس میں خصوصاً ان فارغین مدارس اور ائمہ مساجد کے لئے تکمیل افتاء کا نصاب درس دیا جاتا ہے جو مستقل مدارس میں رہ کر تکمیل افتاء کی تعلیم نہیں حاصل کرسکتے ہیں اور وہ افتاء کے خواہش مند ہیں۔ امسال بھی تعلیم جاری ہے اور آئندہ سال جدید داخلے لئے جائیں گے اسی کے ساتھ سامعین کو مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتایا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام 10-11 نومبر 2022 کو ایک آل انڈیا مسابقہ کرایا گیا تھا جس میں ملک بھر سے تقریباً 200 مرد و خواتین نے شرکت کی جس میں سے دس مساہمین کو پوزیشن دی گئیں۔ مسابقہ دو راؤنڈ میں ہوا جس میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ سات مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔ وہ دس خوش نصیب سید عمار شفیق اکل کوا اول پوزیشن، علقمہ سالف بہار دوسری پوزیشن پوزیشن، جسیم اختر بانکا تیسری پوزیشن، سالم قمر یوپی چوتھی پوزیشن، حراء فاطمہ بنت مسعود خان رائے بریلی پانچویں پوزیشن، محمد ارشد شاکر پورنیہ بہار چھٹی پوزیشن، محمد حسان بجنور ساتویں پوزیشن، محمد جمشید احمد ناصری ارریہ آٹھویں پوزیشن، محمد فرحان میرٹھ نویں پوزیشن، اور محمد سعد کوپاگنج مؤ دسویں پوزیشن پر رہے۔ ان دس مساہمین کو انعامی کتب و اسناد کے علاوہ دیگر شرکاء مسابقہ کو اکیڈمی کی اعزازی سند سے نوازا گیا۔ آخر میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ہوئے حضرت صدر محترم نے مسابقہ کے فوائد اور ان پروگراموں کو کراتے رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے جو کچھ اس سے حاصل ہو اس پر عملی جامہ پہنانے کی سامعین کو نصیحت کی۔ اخیر میں حضرت صدر محترم کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس مبارک موقع پر مولانا فضیل قاسمی، انجینئر بھائی حفیظ صاحب کے علاوہ دیگر مہمان شریک رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages