src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بجلی کمپنی کی من مانی سے بنکر پریشان جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی سے آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 نومبر، 2022

بجلی کمپنی کی من مانی سے بنکر پریشان جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی سے آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی ملاقات




بجلی کمپنی کی من مانی سے بنکر پریشان جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی سے آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی ملاقات


شہر میں بجلی کمپنی کی جانب سے ہورہی مسلسل زیادتی اور بجلی صارفین کو ہورہی مسلسل پریشانیوں کو لیکر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کے ایک مؤقر وفد نے جنتادل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڈ پہنچ کر جنتادل سیکولر جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب  حاجی اسرائیل اسو سے ملاقات کی اس وفد میں حاجی یوسف الیاس ، یوسف سیٹھ نیشنل والے ،  ساجد انصاری ، شبیر دیگ والے ، اخلاق بالے مقادم، عمیر انصاری، حشمت انصاری ، محبوب سیٹھ ، شکیل ٹلو ، خالد ٹھنڈے ، وغیرہ موجود تھے


اس موقع پر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب کہا گیا کہ بجلی کمپنی کی جانب سے میٹر ریڈنگ نہ لینا، ایوریج بل کی فراہمی،  اور کمپنی کی طرف سے ہورہی من مانی کاروائیوں سے بنکر  مسلسل پریشانیوں کا شکار ہیں اور موجودہ وقت میں ساتھی نہال احمد صاحب کے طریقے پر عمل کرتے ہوے شہریان کو ساتھ لیکر کمپنی کے خلاف کوئی عملی قدم اٹھایا جائے اس کیلئے جنتادل سیکولر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کا ساتھ دے اور مستقبل میں پاور کمپنی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں ہمارا تعاون کریں


اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ شہری مفاد میں آپ لوگ جو بہتر فیصلہ کرینگے جنتادل سیکولر کا ایک ایک ورکر آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہیگا اور بجلی کمپنی کی من مانی کاروائیوں کیخلاف  نہالی طرز پر شہریان کو ساتھ لیکر زبردست تحریک چلائی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages