src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب صدر الحاج محمد یوسف سیٹھ نیشنل والے نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے سے ملاقات کی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 9 نومبر، 2022

مہاراشٹر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب صدر الحاج محمد یوسف سیٹھ نیشنل والے نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے سے ملاقات کی




مہاراشٹر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب صدر الحاج محمد یوسف سیٹھ نیشنل والے نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے سے ملاقات کی




 مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر کی نامور شخصیت اور مہاراشٹر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب صدر، سیاسی و سماجی شخصیت عوامی خادم اور سماجی خدمت گار مرحوم الحاج محمد یسین سیٹھ نیشنل والے خانوادہ کے چشم و چراغ مرحوم سابق میئر ابراہیم سیٹھ اور محمد اسماعیل سیٹھ کے چھوٹے بھائی الحاج محمد یوسف سیٹھ نیشنل والے نے مالیگاؤں شہر کے حالات پر ناسک ضلع کے پالک منتری دادا بھوسے سے ملاقات کی اور اہم و ضروری عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا 

یاد رہے کہ یوسف سیٹھ نے ناسک ضلع کے پالک منتری دادا بھوسے سے پہلی مرتبہ ملاقات کی اور مالیگاؤں شہر کے مسائل پر توجہ مبذول کروائی مالیگاؤں شہر میں یوسف سیٹھ برانڈ ہیں برانڈ موصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں گزشتہ   روز یوسف سیٹھ نے مقامی مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی سے بھی ملاقات کیں تھیں
زیر نظر تصویر میں یوسف سیٹھ نیشنل والے اور ناسک ضلع کے پالک منتری دادا بھوسے کو محو گفتگو دیکھا جاسکتا ہے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے یوسف سیٹھ سرگرم عمل ہیں عوامی و بنیادی کاموں پر توجہ مرکوز کروانے کے لئے پالک منتری دادا بھوسے سے ملاقات کی.

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages