src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رسول پاک ﷺ نے دشمنوں کو بھی گلے سے لگایا : مفتی محمد ھارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 31 اکتوبر، 2022

رسول پاک ﷺ نے دشمنوں کو بھی گلے سے لگایا : مفتی محمد ھارون ندوی




رسول پاک ﷺ نے دشمنوں کو بھی گلے سے لگایا : مفتی محمد ھارون ندوی  



مدھیہ پردیش کے کھرگون میں جلسہ سیرت النبی سے مقرر خصوصی مفتی محمد ہارون ندوی کا اہم خطاب



 مدھیہ پردیش کے کھرگون میں  منعقد جلسہ سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ کے تحت جلسہ عام میں مقرر خصوصی مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے  نصحیتوں بھرے پر مغز بیان میں فرزندان توحید کے پرہجوم اجتماع سے کہاکہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی پیاری زندگی ،آپ کی سنتیں ، آپ کی ادائیں ، آپ کے پیارے اخلاق ،آپ کی مکمل تعلیمات پر آجائیں تو پھر دنیا کا کوئی انسان مسلمانوں سے  اور ہمارے پیارے نبی ﷺ سے نفرت نہیں کرےگا۔ہمارے نبی ﷺ نے نفرتوں کو ختم کرکے،شانتی،ایکتا،حُسنِ سلوک محبت ،امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔قتل کے ارادے سے آنےوالوں کو بھی اپنے گلے سے لگایا ھے۔دشمن بھی آپ کے گرویدہ ہوگئے۔آج ضرورت ہے کہ مسلمان اپنے نبی کے بتاۓ ہوۓ راستوں پر چلیں۔ اپنے پڑوسیوں سے محبت و حسن سلوک سے پیش آئیں، پڑوسی چاہے کسی دھرم يا کسی مذہب کا ہو،
،ہمارا اولین کام اتفاق اتحاد ،بھائی چارگی ،یکجہتی ،امن ،
محبت کو عام کرناھے۔یہی اپنے نبی ﷺ سے سچّا عشق اور سچی محبت ہے۔اس طرح کے زرین خیالات اپنے اچھوتے انداز میں مقرر خصوصی، بیباک عالم، سیاسی و سماجی رہنما  حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے اہلیان کھرگون کی رہنمائی کرتے ہوئے فرمائی۔اردو میدان کھرگون میں ہوۓ اس جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے عمل میں آیا۔اِس اِجلاس عام کی صدارت حضرت مفتی محمد شفیق فلاحیصاحب نے فرمائی۔موصوف نے بھی جلسہ عام سے عالمی مُلکی حالات و وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوۓ فرمایا کہ مسلمان نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کو اپنایں اسی میں سب کی کامیابی ہے۔ موصوف نے تعلیم کے حصول کی طرفتوجہدلائی۔اس جلسہ سیرت النبی صلی علیہ وسلم کو کھرگون کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد عثمان قاسمی کی سرپرستی حاصل رہی۔جمعیت علماء کھرگون کے صدر حافظ چاندصاحب ،نائب صدر حافظ شعیب ،حافظ محمد ریاض ،حافظ عبدالقدیر ،حافظ شمشیر ، حافظ عابد 
، حضرت مفتی طارق صاحب جمعیت علماء کرام کھرگون کے تمام 
اراکین و خدام ، جماعت اصلاح ا لمسلمین  کے تمام 
مدرسین اور دارالعلوم کھرگون کے تمام اساتذہ کرام کی خصوصی شرکت رھی۔اس جلسہ سے  ہزاروں فرزندان توحید فیضیاب ہوۓ۔  نظامت کے فرائض حضرت مفتی مصعب نے بڑے ہی شاندار طریقہ سے انجامدیا۔تمام ہی علماء کرام و رفقاءکار کی محنت سے پروگرام  کامیابی سے ہمکنار ھوا۔
*فوٹوکیپشن : مدھیہ پردیش کے کھرگون کے جلسہ سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوۓ مفتی محمد ہارون ندوی و ہزاروں شرکاء*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages