src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مومن نورین صدف پرویز احمد کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 اکتوبر، 2022

مومن نورین صدف پرویز احمد کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی





مومن نورین صدف پرویز احمد کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی


مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں وفد نے دی مبارکباد، میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے رہنمائی و مدد کا تیقن


گزشتہ دنوں نیٹ امتحان کے نتائج ظاہر ہوئے۔ الحمد اللہ، شہر مالیگاؤں کے کئی طلبا و طالبات نے اس مشکل امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ باغ اسحاق کے ساکن پرویز احمد کی دختر اور MIC گروپ کے صدر اعجاز MIC کی بھانجی مومن نورین صدف نے بھی نیٹ امتحان میں شاندار مارکس حاصل کرتے ہوئے شہر مالیگاؤں و اپنے خاندان کا نام روشن کیا۔

اس خوشی کے موقع پر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک موقر وفد نے مومن نورین صدف و انکے والد محترم سے ملاقات کی۔ وفد نے اس ہونہار طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ نورین صدف کی کامیابی نہ صرف انکے افراد خانہ بلکہ پورے شہر کے لیے فخر کی بات ہے۔ ہمیں پوری امید ہیکہ نورین صدف مستقبل میں میڈیکل فیلڈ میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی اور شہریان کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

مستقیم ڈگنیٹی نے محترم پرویز احمد کو کہا کہ انکی دختر کے لیے میڈیکل کالج میں داخلے کو لیکر کوئی پریشانی آئے تو وہ آپ ہم سے رابطہ قائم کریں۔ انشا اللہ آپکی رہنمائی و معاونت کی جائیگی، اسطرح کا تیقن بھی مستقیم ڈگنیٹی نے دیا۔ وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ اشفاق عمر سر، ضیاء مسکان، خیال اثر، اعجاز MIC، غفران حاجی، سلیم جہانگیر، رضوان MIC، سفیان MIC، سعد ملک MIC، توحید انصاری اور ابوللیث انصاری وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages