src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کاموں کا سلسلہ دراز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 اکتوبر، 2022

رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کاموں کا سلسلہ دراز

 




رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ایم ایل اے فنڈ سے تعمیری کاموں کا سلسلہ دراز



وارڈ نمبر 4 نورانی نگر میں سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز


ہردلعزیز رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے ایم ایل اے فنڈ سے شہر بھر میں مختلف تعمیری کاموں کا سلسلہ دراز ہے ۔ حال ہی میں نیاپورہ  گلی نمبر 15 میں 50 لاکھ کی لاگت سے عمدہ، پائیدار، مضبوط کانکریٹ روڈ کی تعمیر مکمل ہوئی اسی سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے وارڈ نمبر 4 سروے نمبر 119 نوارنی نگر میں مسجد ابوز غفاری والی گلی میں ہردلعزیز رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے 20 لاکھ فنڈ سے کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا ابتدائی مرحلہ زمین ہموار کرکے ڈبر مورم کے کام کی ابتداء ہوئی مذکورہ علاقہ کارپوریشن میں برسراقتدار کے زیر اثر تھا باوجود اس کے برسراقتدار یہاں روڈ جیسی بنیادی سہولت فراہم کرانے میں ناکام رہی جس کی متعدد شکایات ہردلعزیز رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کو ملی جس پر مفتی صاحب نے اہلیان نورانی نگر کو ایم ایل اے فنڈ سے کام کی یقین دہانی کرائی تھی فنڈ کی فراہمی و کاغذی کاروائی کی تکمیل کے بعد روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوا یہاں مسجد کے پاس غیر ضروری الیکٹرک پول جو اتی کرمن اور روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ بن رہے تھے ان کو جے سی بی سے نکال کر روڈ لیول کیا گیا ۔ اس موقع پر اہلیان نورانی نگر نے بتایا کہ مفتی صاحب کی پچھلی ٹرم (2009-14) میں سروے نمبر 119 نوارنی نگر کی مختلف گلیوں میں ہاٹ مکس روڈ مفتی صاحب کی ہی دین تھی اور آج بارہ سالوں کے بعد ایک بار پھر ووٹ بینک کی سیاست سے پرے ہردلعزیز رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب ہی دوبارہ روڈ کی تعمیر کروا رہے ہیں ہم اہلیان نورانی نگر مفتی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آج اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ صدیق بابا، حاجی عبداللہ موذن صاحب، عبدالخالق ،عبدالطیف ماسٹر، عتیق مقادم، ابراہیم بھائی، معید بھائی، محمود دادا، سلمان ضیاء، مسعود احمد، سلیم ٹیکسٹائل، عرفان ٹیلر، ابراہیم ماسٹر، افتخار بھائی، سلیم پہلوان، اکبر اسپورٹس سوسائٹی کے ذمہ داران، حسین انصاری، رفیق بھیا، سلمان انیس کمال ، عتیق مقادم ، ماجد بھائی، حامد حسین و اہلیان محلہ کی سرکردہ و معزز شخصیات موجود تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages