src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> باندرہ ورلی سی لنک پر دلخراش حادثہ میں پانچ ہلاک، تین کی حالت تشویشناک ، پانچ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 اکتوبر، 2022

باندرہ ورلی سی لنک پر دلخراش حادثہ میں پانچ ہلاک، تین کی حالت تشویشناک ، پانچ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے




باندرہ ورلی سی لنک پر دلخراش حادثہ میں پانچ ہلاک، تین کی حالت تشویشناک، پانچ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے 


 ممبئی کے باندرہ ورلی سی لنک پر صبح 3.30 بجے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔  درحقیقت، یہاں پہلے سے ٹکرا چکی ایک کار اور وہاں موجود ایمبولینس سے 3 اور گاڑیاں ٹکرا گئیں۔  جس کے بعد کئی لوگ زخمی ہو گئے۔  حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پانچوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔  بتا دیں کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں پانچ لوگوں کی  جگہ پر ہی موت ہو گئی ہے، جب کہ تین لوگ شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔  تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔


معلومات کے مطابق، اس سے پہلے باندرہ ورلی سی لنک پر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔اس کے زخمیوں کو ہاسپٹل لے جانے کے لیے  ایمبولینس بلائی گئی تھی۔  لیکن اس سے پہلے کہ ایمبولینس زخمیوں کو لے جاتی 3 مزید گاڑیاں ایمبولینس اور پہلے سے حادثے کا شکار ہوئی اس کار سے ٹکرا گئیں۔  اس کے بعد سی لنک پر چیخ و پکار مچ گئی۔  اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔  اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری امدادی کام شروع کر دیا گیا۔  پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔


ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 سے 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔  فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور پولیس نے ان کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔  ساتھ ہی پولیس اب مزید تفتیش میں مصروف ہے۔  یہاں احتیاط کے طور پر باندرہ سے ورلی جانے والی راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages