آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام کا اعزازی و اعترافی پروگرام بے حد کامیاب رہا.
زمین پر کام کرنے والے لیڈر کا اعتراف و اعزاز کرنا صوفئ ملّت صاحب کا خاصہ رہا ہے. ( صوفی نورالعین صابری)
مورخہ 5 اکتوبر بروز بدھ بعد نماز عصر فوراً احاطہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کی جانب سے شہر کے ہر دلعزیز لیڈر عالیجناب شیخ رشید شیخ شفیع صاحب کی 40 سالہ سیاسی، ملی، سماجی، تعلیمی، صنعتی خدمات کے اعتراف میں شہر کی خانقاہوں، اداروں، تنظیموں، انجمنوں نے آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام ہوئے اعزازی و اعترافی پروگرام میں قائد ہر دلعزیز شیخ رشید صاحب کا والہانہ اعزاز کیا.
سب سے پہلے آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں کی جانب سے شال اور ہار پھول پہنا کر کر اعزاز کیا گیا. پہر خانقاہی ایوارڈ برائے 2022 "صوفئ ملّت خانقاہی ایوارڈ" صاحب اعزاز کی خدمت میں پیش کیا گیا. اس کے بعد صاحب اعزاز کو سپاس نامہ بنام "آفتاب سیاست" تضویض کیا گیا. جسے مشہور قلمکار جناب شمش الضحٰی اسرائیل صاحب نے تحریر کیا تھا.*
اس کے بعد صاحب اعزاز کا اعزاز عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی ،راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں ،انجمن خدام اعلیٰ حضرت ،انجمن سرکار مفتی اعظم ہند ،سنی تعزیہ کمیٹی ،حفاظت گروپ مالیگاؤں، انجمن شیدائے صوفئ ملّت ،ادرہ سلطان ہند، مخدوم صابر اکیڈمی ،آل انڈیا جمعتہ القریش ضلع ناسک، درگاہ حضرت معصوم ٹرسٹ، درگاہ حضرت بھیکن شاہ ٹرسٹ، درگاہ حضرت کلو شاہ ٹرسٹ، درگاہ سرکار جوش پیا ٹرسٹ ،خانقاہ چشتیہ الیاسیہ امن پورہ، خانقاہ چشتیہ ابوالعلائیہ پاک پنجتن چوک، خانقاہ صابریہ. سنجری چوک، خانقاہ چشتیہ ،حکیم نگر، خانقاہ صابریہ سلیم نگر، خانقاہ چشتیہ نوری ٹاور، خانقاہ چشتیہ، گلشن معصوم، خانقاہ قدیری رمضان پورہ،خانقاہ جھانگیریہ ابولعلائیہ شناء اللہ نگر، خانقاہ شمش اولیاء مالدہ شیوار،قادری شفاء خانہ، کمال پورہ، خانقاہ قادریہ چشتیہ آگرہ روڈ،عظیم الدین اجو سیٹھ گروپ، واحد انصاری گروپ، حکیم عابد کاملی گروپ، صوفی فیاض قدیری گروپ، غلام نبی بابا اکیڈمی، مسجد سونا پور پنچ کمیٹی کیمپ،جمعتہ العلماء ہند پارٹی، مسلم وکاس پریشد مالیگاؤں، انجمن سنجری سرکار فارمیسی ،مولیٰ علی اکیڈمی ہیرا پورا، نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن، خانقاہ چشتیہ الیاسیہ نور باغ، عبدالرشید بابا گروپ، خانقاہ چشتیہ جعفر نگر، مرحوم عبدالغفور سوسائٹی کے ذمہ داران اپنے اپنے طریقے پر اعتراف و اعزاز کیا. اس تقریب اعزازیہ میں تمام ہی تنظیموں، خانقاہوں ،درگاہوں اور انجمن، سوسائٹی کے تمام صدر اراکین اور عوام الناس سینکڑوں تعداد شرکت کی.
صوفی نورالعین صابری صاحب نے کہا کہ زمین پر کام کرنے والے لیڈر کا اعتراف و اعزاز کرنا صوفئ ملّت صاحب کا خاصہ رہا ہے. شیخ رشید صاحب نے شہر کے دیگر شعبوں میں جہاں تعمیراتی کام کیے ہیں وہیں خانقاہوں اور آستانوں کے تعلق سے بھی آپ نے ضرورت کے مطابق تعمیری کام کیا ہے. اس لئے آج آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام نے آپ کا اعترافی و اعزازی پرگرام کا انعقاد کیا ہے. کیونکہ خدمات کا اعتراف کرنا اور اعزاز کرنا ہمارے شہر کی روایت رہی ہے.
وہیں اپنے تاثرات می ہر دلعزیز قائد شیخ رشید صاحب نے کہا کہ خانقاہوں کے ذریعے آستانوں کو آباد کرنے اور غیروں کے قبضے نہ جائے صوفئ ملّت صاحب نے زندگی بھر اس کی کوشش کی اور وہ کامیاب بھی رہے اور آپ لوگ بھی اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں. اسی تعلق سے جہاں بھی جس وقت بھی میری ضرورت محسوس ہو. میں آپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہونگا.
اس عظیم الشان استقبالیہ پروگرام کو کامیاب کرنے میں سیٹھ اکبر اشرفی ،صوفی جمیل قادری ٹیلر ،صوفی بلال احمد صابری ،انصاری قربان ماسٹر حافظ محمد عرفان رضا صاحبان اور آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کے صدر اراکین نےخوب محنت کی.
ایسی تحریری اطلاع آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں شعبہ نثر اشاعت نے جاری کی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں