src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سوتیلے باپ نے دی تھی 15 سالہ بیٹی کو دردناک موت ۔ کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کا تھا منصوبہ ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 10 اکتوبر، 2022

سوتیلے باپ نے دی تھی 15 سالہ بیٹی کو دردناک موت ۔ کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کا تھا منصوبہ ۔

 


سوتیلے باپ نے دی تھی 15 سالہ بیٹی کو دردناک موت ۔ کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کا تھا منصوبہ۔



 میرٹھ۔  میرٹھ کے کیٹھور تھانہ علاقے کے رہنے والے پنکی کے سوتیلے باپ کو اس کے چال چلن پر شک تھا۔  وہ بیٹی کی حرکات سے پریشان تھا اور اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔  اس کے لیے اس نے ایک ترکیب سوچی اور ٹھیکیدار کو پھنساکر اس کی کروڑوں کی زمین ہتھیانے کا منصوبہ بنایا۔ ایک تیر سے دو نشانے لگانے لے لئے اس نے اپنی ہی بیٹی کو جان سے مار ڈالا۔  پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم باپ نے ساری حقیقت بتا دی۔

 پولیس کی پوچھ تاچھ میں باپ کی زبان لڑکھڑاتے ہی قتل کا سارا معمہ حل ہوگیا۔  تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم باپ ونود نے ایک تیر سے دو نشانے لگانے کی کوشش کی۔  ونود کو بیٹی کے کردار پر شک تھا۔  وہ بیٹی کو مار کر کھدر کے ڈیرہ والا میں کھیتی باڑی کرنا چاہتا تھا جس میں ٹھیکیدار کالو رکاوٹ ڈال رہا تھا۔  دونوں مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ونود نے ٹھیکیدار کالو کو بیٹی کے قتل میں نامزد ملزم بنا کر پھنسانے اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنایا۔  کیٹھور تھانہ علاقہ کے تیز پوری گاؤں میں 15 سالہ پنکی کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔  کھدر علاقے میں کروڑوں کی زمین پر قبضہ کرنے اور ایک ٹھیکیدار کو پھنسانے کی نیت سے باپ ونود نے اپنی سوتیلی بیٹی پنکی کا قتل کر دیا تھا۔  ایسا کرکے وہ ذہنی مریض پنکی سے جان چھڑانا چاہتا تھا اور ٹھیکیدار کالو کو اس کے قتل کے الزام میں پھنسانا چاہتا تھا، لیکن تحقیقات کے بعد جو سچ سامنے آیا، پولیس بھی اس حقیقت سے حیران رہ گئی۔  ملزم ونود کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages