ملائم سنگھ یادو نے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں لی آخری سانس
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو اس دنیا سے چل بسے۔ انہوں نے آج صبح 8.16 بجے آخری سانس لی۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔ ملائم سنگھ گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ گزشتہ اتوار سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔ ملائم سنگھ یادو کی موت کے بعد ایس پی کارکنوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
پہلوان اور استاد رہے ملائم نے ایک لمبی سیاسی اننگز کھیلی۔ وہ تین بار یوپی کے وزیر اعلیٰ رہے. وہ مرکز میں وزیر دفاع بھی تھے ۔ وہ اپنے دلیرانہ سیاسی فیصلوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں