src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 4 اکتوبر، 2022

اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل



اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل



اپنے اپنے علاقوں میں سماج سدھار مہم کے تحت کارنر میٹنگز کا انعقاد کریں



ادارہ صوت الاسلام کے زیر اہتمام سماج سدھار مہم جاری ہے جس کے تحت مورخہ ۲۳؍ستمبر سے پورے شہر میں سماجی برائیوں خصوصاًنشہ، خودکشی، قتل اور ناجائز تعلقات کے خلاف عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔الحمد للہ اب تک شہر کے تقریبا 140 مقامات ، (چوک چوراہوںاور ہوٹلوں)پر کارنر میٹنگز منعقد کی جاچکی ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور سماجی برائیوں بطور خاص نشہ،خود کشی ،قتل اور ناجائز تعلقات سے بچنے اوردوسروں کو بچانے کا عہد کیا۔ واضح ہو کہ سماج سدھار مہم کوتمام مسالک و مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات، دینی وملی تنظیموں اورسیاسی جماعتوں کی تائید وحمایت حاصل ہے۔جناب عبدالعظیم فلاحی صاحب (امیر جماعت اسلامی مالیگاؤں) الحاج اطہر حسین اشرفی صاحب ( صدر سنی اشرف اکیڈمی) مولاناانوارالرحمن محمدی صاحب اور حافظ سعد عمیرمدنی صاحب (نمائندہ جمعیۃ اہلحدیث)ان میٹنگوں میں بنفس نفیس حاضر ہو کر خطاب بھی کر رہے ہیں۔

ہمار ا شہر کافی بڑا ہے اور اس کی آبادیاں دور تک پھیل چکی ہیں،اب بھی شہر کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں سماج سدھار مہم کے تحت کارنر میٹنگز کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے۔ادارہ صوت الاسلام کے صد ر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے ایسے علاقوں کے سرکردہ افراد خصوصاً نوجوانوں ، اداروں اورکلبوں کے ذمہ دار افراد سے گذارش کی ہے کہ اس سلسلے میں توجہ دیں اور سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے کی جانے والی جدوجہد کا حصہ بنیں۔
نوٹ:مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب کارنر میٹنگز کے کنوینر ہیں ،جوحضرات اپنے علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کرناچاہتے ہیں ان سے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ 
8446393682

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages