جمال ناصر کے مطالبہ پر بڑا قبرستان مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک مشرقی اقبال روڈ کی خراب تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو کارپوریشن کی جانب سے نوٹس
گذشتہ دنوں سوشل ورکر جمال و ادارہ ستارۂ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے کارپوریشن نائپ کمشنر و کارپوریشن سٹی انجینئر سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا تھا کہ چند ماہ پہلے بڑا قبرستان مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک آناً فاناً میں جو ہارٹ مکس روڈ کی تعمیر کی گئی تھی چند دنوں میں ہی انتہائی خشتہ حال ہوگئی ہیں ایسے خراب کام کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے یا تو دوبارہ سے روڈ کی تعمیر اسی ٹھیکیدار سے کروائی جائے.آج کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے سوشل ورکر جمال ناصر کو لیٹر موصول ہوا جس پر ہمارے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے کارپوریشن سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب و کارپوریشن انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو نوٹس دیکر آگاہ کیا ہیکہ آنے والے 7 دنوں کے اندر بڑا قبرستان مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک روڈ کی تعمیر کا کام سات دنوں میں دوبارہ سے کیا جائے کام نہیں کرنے کی صورت میں ٹھیکیدار کو پہلے کرنے والے کام کہ بل کی ادائیگی نہیں کی جائے گی...اس پر جمال ناصر و ادارہ ستارۂ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے فون کرکے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ و پربھاگ ادھیکاری گوندے صاحب کا شکریہ ادا کیا..
ادارہ ستارۂ ہند سوشل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں