src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کل جماعتی تنظیم کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی شرکت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 ستمبر، 2022

کل جماعتی تنظیم کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی شرکت

 
 



کل جماعتی تنظیم کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی شرکت


 ۱۲ نومبر معاملہ کے محروسین کی رہائی کے لیے جاری قانونی جدوجہد پر صلاح و مشورہ


 شہر میں پولیس راج پر تشویش کا اظہار، متحد ہوکر شہر کا دبدبہ واپس لانے کا تہیہ




پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے پر مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر کے ایک وفد نے کل بروز جمعرات کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس دوران مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین کی رہائی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں جاری قانونی جدوجہد کی تفصیلات کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران کے سامنے پیش کی۔ موصوف نے محروسین کی رہائی کے لیے شہر میں اجتماعی دعا کرانے کے لیے  کل جماعتی تنظیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس ملاقات کے دوران ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی رہائی کے لیے قانونی و جمہوری طور پر مزید کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں، اس پر صلاح و مشورہ ہوا۔
اسکے علاوہ ۱۳ ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ میں محروسین کی درخواست ضمانت پر سنوائی ہونی ہے۔ اس تعلق سے بھی مستقیم ڈگنیٹی نے اہم مشورے دیے اور سماعت کے لیے سینئر وکلاء کیساتھ ملکر جو قانونی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس پر بھی موصوف نے روشنی ڈالی-

مستقیم ڈگنیٹی اور کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران نے ۱۲ نومبر کے واقعے کے بعد میں شہر میں نافذ پولیس راج پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسکے علاوہ شہر میں ختم ہوتے عوامی دبدبے پر بھی فکرمندی ظاہر کی گئی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کی زیادتی کو روکنے کے لیے شہر کے وقار اور دبدبے کو واپس لانے کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اس اہم میٹنگ میں کل جماعتی کی جانب سے یوسف الیاس، شفیق قاسمی، فیروز اعظمی، شکیل فیضی، عارف حسین پاپا، اطہر اشرفی، ڈاکٹر اخلاق، مولانا سراج قاسمی، اکبر سیٹھ، عبیدالرحمن ابن عبدالباری قاسمی وغیرہ کی شرکت کی۔ جنتادل سیکولر وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ عمران بیٹری والا، عارف حسین پاپا اور عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ شامل تھے۔


شہر کے موجودہ حالات کی بہتری کے لیے مستقیم ڈگنیٹی مسلسل علماء کرام اور شہر کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرکے سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش رہے ہیں۔ اس سلسلے میں موصوف مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مولانا سید امین القادری، مولانا مدثر حسین ازہری و دیگر سرکردہ افراد سے ملاقات کرچکے ہیں۔ اسکے علاوہ محروسین کی رہائی کے لیے بھی جنتادل سیکولر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں روز اوّل سے سرگرم عمل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages