src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> انصاری حافظ عبداللہ حفیظ الرحمن کی نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی، 720 میں سے 665 مارکس حاصل کیے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 ستمبر، 2022

انصاری حافظ عبداللہ حفیظ الرحمن کی نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی، 720 میں سے 665 مارکس حاصل کیے۔

 


 انصاری حافظ عبداللہ حفیظ الرحمن کی نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی، 720 میں سے 665 مارکس حاصل کیے۔


جنتادل سیکولر وفد کی انصاری عبداللہ کو مبارکباد، روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار




مالیگاؤں شہر کی تاریخ رہی ہے کہ موقع ملنے پر ہمارے نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس روایت کو انصاری حافظ عبداللہ حفیظ الرحمن نے بھی آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔ حافظ عبداللہ نے مشکل نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 720 میں سے 665 مارکس حاصل کیے۔ اس موقع پر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر کے وفد نے حافظ عبداللہ اور انکے والد محترم سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔

وفد کی جانب سے حافظ عبداللہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور انکے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ حافظ عبداللہ نے نہ صرف شہر اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکی کارکردگی دیگر نوجوانوں کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہوگی۔ خانوادہ مرحوم نذیر احمد 62 والے نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کا نام روشن کیا ہے۔ بزنس ہو یا تعلیمی میدان، مرحوم نزیر احمد 62 والے کے افراد خانہ نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے اور حافظ عبداللہ نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا۔

مستقیم ڈگنیٹی نے حافظ عبداللہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور زیر تعلیم نوجوانوں کو بھی پیغام دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔ وفد میں مسیح اللہ بیسٹ، خان باقر حسین، امان اللہ پیر محمد، محفوظ الرحمن 62 والے، آفتاب عالم، ابوللیث انصاری، محمد آمین و دیگر افراد شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages