12 نومبر کے محروسین کیلئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جائے
گزشتہ سال 12 نومبر کو مالیگاؤں شہر توہین رسالت کے خلاف ایک پر امن بند منایا گیا تھا
جس میں آخری لمحات میں کچھ نشہ باز لوگوں کی وجہ سے پورے شہر کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کہ
شہر عزیز کے کچھ سیاسی سماجی اور بے گناہ افراد گزشتہ 10 ماہ سے قید و بند کی صعوبتوں سے دو چار ہیں
جن کی ضمانت کے آثار ہوتے ہوئے بھی کسی نہ کسی سبب ناکامی ہاتھ آ جاتی ہے
یاد رہے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ مومن کا ہتھیار دعا ہے
جب سارے اسباب ختم ہو جائیں تو اس وقت دعائیں کام آتی ہیں اس لئے کہ اس وقت بندہ سارے اسباب دنیاوی سے منہ موڑ کر صرف اللّٰہ تعالیٰ سے لو لگاتا ہے
اور مسبب الاسباب اپنے بندوں کی پکار سنتا ہے
لہذا
شہریان مالیگاؤں سے عمومی طور پر گزارش کی جاتی ہے کہ
مورخہ 11/12/اور 13 ستمبر کو یوم دعا اور مجالس دعا کا جگہ جگہ اہتمام کیا جائے
اور ان محروسین کی رہائی کیلئے روزہ رکھا کر اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گڑگڑا کر دعائیں کی جائیں
تاکہ جو بے قصور افراد گرفتار ہیں وہ جلد سے جلد اس قید بے جا سے نجات پائیں
مورخہ 13 نومبر کو کورٹ میں ضمانت کی پیشی ہے
لہذا ان تین دنوں میں خوب خوب دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے
فقط محمد عمران رضوی
محمد مستقیم ڈگنیٹی
ڈاکٹر کیف لورہ رضوی محمد مصطفی رضا وہ دیگر ضمانت پر چھوٹنے والے محروسین مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں