src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشہ مخالف اجلاس کے بعد شہر بھر میں مزید اجتماعات کا اعلان - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 26 ستمبر، 2022

نشہ مخالف اجلاس کے بعد شہر بھر میں مزید اجتماعات کا اعلان








 نشہ مخالف اجلاس کے بعد شہر بھر میں مزید اجتماعات کا اعلان


جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ و جرائم کی تباہ کاریاں کے عنوان سے اصلاحی بیانات



حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے قبل انسانیت ذلیل، رذیل، حقیر تھی انسانوں کی نظر میں انسانیت کوئی معنی نہیں رکھتی تھی آپسی جھگڑے بات بات پر  ہزاروں کا خون بہانا فخر کی بات ہوتی  تھی بچیوں کو زندہ دفن کرنے والے معاشرے میں قابلِ احترام ہوا کرتے تھے، بیوہ عورتوں کو جینے کا حق نہیں تھا، یتیم، مسکینوں، کمزوروں، غلاموں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرنے والے سماج میں سب سے زیادہ باعزت ہوا کرتے تھے، جہالت اور تاریکی انسانیت کا مقدر بن چکی تھی بعثت نبی ﷺ کے بعد بنی نوع انسانیت کو جینا کا سلیقہ ملا صدیوں سے جہالت اور تاریکی کی وادیوں میں مقیم آسمانِ ہدایت کے ستارے بن گئے بچیوں کو والدین کے لئے رحمت قرار دیا گیا بے سہاروں کو ان کا حق ملا، ظلمتوں کی کالی گھٹا چھٹ گئی اور ہر سو امن بھائی چارگی کی روشنی پھیل گئی امت مسلمہ کے لئے ان کے نبی کی زندگی نمونۂ حیات ہے *لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ* تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ کی ذات بہترین نمونۂ حیات ہے قوم مسلم کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے نوجوانوں کو رسول اکرم کے دامن کرم سے جوڑ کر شہر مالیگاؤں کو برائیوں سے پاک کرنے کے لئے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے گذشتہ 23 سـتمبر کو نشہ مخالف اجلاس کے بعد پورے شہر میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے *"جشنِ ولادتِ مصطفیٰ و جرائم کی تباہ کاریاں"* کے عنوان سے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جسمیں علمائے کرام اور مبلغین اسلام کے اصلاحی بیانات ہونگےـ مزید تفصیلات عنقریب شوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے شہریان تک پہنچا دی جائے گی

رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages