src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جان، مال اور وقت کی حفاظت اہل ایمان کا فریضہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 26 ستمبر، 2022

جان، مال اور وقت کی حفاظت اہل ایمان کا فریضہ



جان، مال اور وقت کی حفاظت اہل ایمان کا فریضہ


سماج سدھار مہم کے تحت کارنر میٹنگوں سے علماء کرام کا پیغام



  ادارہ صوت الاسلام کے زیر اہتمام سماج سدھار مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ عشاء کے بعد کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،جن میں سینکڑوں کی تعداد میں عام افراد بطور خاص نوجوان شریک ہورہے ہیں،سماج سدھار مہم کے ذمہ داران ان میٹنگوں میں شرکاء کو سماجی برائیوں بطور خاص نشے کی لت،لڑائی جھگڑے کے نقصانات،خودکشی کی سزا سے واقف کراتے ہوئے اچھی اور پاکیزہ زندگی گزارنے کی ترغیب دے رہے ہیں ،الحمد للہ میٹنگ میں شریک ہونے والے تمام ہی افراد کہی جانے والی باتوں کو توجہ کے ساتھ سن کر ہاتھ اٹھاکران پر عمل کرنے کاارادہ بھی کررہے ہیں ۔گزشتہ کل (25ستمبر بروز اتوار) مختلف محلوں جیسے رمضان پورہ،نیا اسلام پورہ،رضا پورہ،جعفر نگراور بسم اللہ باغ کے پندرہ چوک چوراہوں پر کارنر میٹنگیں منعقد کی گئیں جن جگہوں پر کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ان میں شکاری چوک ،شکیل ہوٹل (نزد نشاط گرلس اسکول )ملن ہوٹل ،کسمبا روڈ ،زینب مسجد کے پاس ( رمضانپورہ ) اسی طرح پاپولر ہوٹل(نزد حبیب لائونس) بسم اللہ باغ کی جاوید ہوٹل،جلا ہوٹل ،راجو ہوٹل،رضا چوک کی سلمان ہوٹل ،عبد الستار پہلوان ہوٹل اور جعفر نگر کی عرفات ہوٹل ،بسم اللہ ہوٹل ،راجو ہوٹل نیز نور مسجد چوک شامل ہیں ۔مذکورہ تمام جگہوں پر جناب عبد العظیم فلاحی صاحب (امیر جماعت اسلامی مالیگاؤں) مولانا سلمان تجویدی صاحب ،مفتی خالد ملی صاحب اور مفتی کفیل صاحب اپنی ٹیم لے کر پہنچے اور لوگوں کو جمع کر کے سماجی برائیوں سے آگاہ کیا، ان حضرات نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ افراد کے ملنے سے خاندان وجود میں آتا ہے اور مختلف خاندانوں کے ملنے سے معاشرہ بنتا ہے۔لہذا اپنے گھر ،خاندان اور معاشرے کے ماحول کو برائیوں سے پاک وصاف کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج معاشرہ میں جو خرابیاں بطور خاص گھر کے افراد میں ناچاکی ،نوجوانوں میں موبائل کے غلط استعمال اور نشہ خوری کی لت بڑھتی جارہی ہے،اس کے نتیجے میں آپس میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور جان ومال اور وقت کی بربادی ہورہی ہے،قیامت کے دن اللہ پاک ہم سے ہماری جان مال اور وقت کے بارے میں باز پرس کریں گے ،اس لیے اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں ،اپنے مال کو صحیح مصرف میں خرچ کریں اور جسم وجان کو نقصان پہنچانے والی چیز بطور خاص منشیات سے بچیں ، ان حضرات نے نوجوانوں کو اپنی صحت کی حفاظت کی تلقین کی اور حدیث کے حوالے سے بتایا کہ اللہ کی نگاہ میں ایسا مومن زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہے جو صحت منداور طاقتور ہو۔اس لیے کہ طاقتور مومن اچھے انداز میں تمام عبادات کو انجام دے سکتا ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت بھی کرسکتا ہے۔تمام شرکاء نے مقررین کی باتوں کو غور سے سنا اور عمل کرتے ہوئے دوسروں تک ان باتوں کو پہنچانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ان میٹنگوں کے انعقادمیں ابو نعمان انصاری ،حافظ سعد ملی ،ابو اللیث رحمانی ،فہیم احمد ،ممتاز احمد ،محمد ارشد،حافظ ابو طالب ملی ،فیصل شکیل رحمانی ،حافظ عبد السالک وغیرہ نے معاونت کی. کانر میٹنگوں کے کنوینر مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب نے بتایا کہ آج بروز پیر ساٹھ فٹی روڈ ،حسن پورہ،بسم اللہ باغ جعفر نگر گولڈن نگر میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے گا ان شاء اللہ ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages