src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 26 ستمبر، 2022



رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے سلسلہ استقبال سے اہل علم کے حوصلے بلند



اقراء علم حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے تو جاو۔ جو تعلیمی انقلاب حال میں دیکھنے کو مل رہا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ایک وقت تھا جب ساتویں جماعت ہی سب سے اعلی تعلیم ہوا کرتی تھی زمانہ جدید کیساتھ تعلیمی مراحل پروان چڑھتے گئے ایک زمانہ ایسا آیا کہ تعلیم صرف سرمایہ داروں میں پائی جاتی تھی مگر اب تعلیمی سفر ہر متوسط طبقے کے لوگوں نے طئے کرنا شروع کردیا ہے جس کی زندہ مثال بدر کے باڑہ کے ساکن محمد انور کے فرزند ارجمند انصاری محمد آصف کی ہے جن کے والد محترم پیشہ مہتا گری سے منسلک محنت مزدوری کرکے اپنے فرزند ارجمند کو اعلی تعلیم کی دہلیز تک پہنچا دیا ۔ انصاری محمد آصف نے NEET کے امتحان میں 575 مارکس حاصل کی جس کا استقبال کرنے اور حوصلہ دینے رکن اسمبلی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ جہاں محمد اسلم محمد اسحاق،ایاز احمد المعروف اجے فریڈم،سلیمان مقادم،عبدالرحمان،حفیظ الرحمن ،نہال دینار،شکیل ماسٹرصاحبان کی موجودگی میں نذرانہ خلوص کے ساتھ،پھول،شال،اورمٹھائی سے والہانہ استقبال کیا والدین کو دعائیہ کلمات کیساتھ نیک خواہشات بھی پیش کی ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے سلسلہ استقبال سے علم ذوق کے حوصلے بلند ہیں ۔ اسی کیساتھ اسلام پورہ کی قد آور شخصیت الحاج جمیل سیٹھ ذر والے کی رابطہ آفس کا جائزہ لیا جہاں سے شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے علاوہ دیگر سرکاری کاموں کی خدمات مفت انجام دی جارہی ہے اس موقع پر الحاج جمیل سیٹھ ذر والے،شہاز سیٹھ ذروالے سیمت سرکردہ شخصیات موجود تھی ۔ دونوں باوقار تقاریب میں حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہمراہ ان کے رفقاء سہیل ماسٹر،راشد سپہ سالار،علیم انجینئر شامل تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages