src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گولڈن نگر میں شناختی آدھار لنک کیمپ کامیابی سے ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 17 ستمبر، 2022

گولڈن نگر میں شناختی آدھار لنک کیمپ کامیابی سے ہمکنار




گولڈن نگر میں شناختی آدھار لنک کیمپ کامیابی سے ہمکنار





گذشتہ دنوں مقامی الیکشن آفیسر نے پریس نوٹ میں کہا تھا جو رائےدہندگان اپنے شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کریں گے انھیں مستقبل میں دشواری پیش آسکتی ہے اس لئے شہریان کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ ہو اس نصب العین سے سیوک سوسائٹی اور ادارہ ستارہ ہند کے اشتراک سے مورخہ 16 ستمبر 2022 بروز جمعہ شام 5 بجے سے رات 9بجے تک گولڈن نگر  یاسین مسجد کے پاس شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کیمپ منعقد کیا گیا اس منعقدہ کیمپ کی اہلیان گولڈن نگر نے سراہنا کی اور آئندہ بھی اس فیضیاب کیمپ منعقد کرنے کا اظہار کیا ۔ اس کیمپ سے 423 رائے دہندگان نے اپنا شناختی کارڈ آدھار کارڈ سے لنک کروایا۔ الحمدللہ پورے شہر سے مختلف ادارے کلبیں اور تنظیموں نے اس قسم کے کیمپ کا انعقاد کرنے کا اظہار کیا ۔ سیوک سوسائٹی اور ادارہ ستارہ ہند کے ذمہ داران نے مستقبل میں بھی سماجی،فلاحی، اصلاحی،تعلیمی، اور دینی پروگرام اشتراک سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کیمپ میں صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر،صدر ادارہ ستارہ ہند فیضان رجو، رضوان سیوک، جمال ناصر، رضی انور، ابواللیث، شیخ عتیق، یاسین عمر، شاداب حسرت ، کامران سنگھانیہ، تجمل الحق، اوصاف، آصف بنداس، رئیس احمد، عطاء الرحمن، نورے مزمل، جاوید سر، شارق احمد، محمد آمین، عبدالواحد، نے رائے دہندگان کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا بیش بہا تعاون پیش کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages