نشہ مخالف اجلاس کو لیکر .M.G V's آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج مالیگاؤں میں میٹنگ
حضرت مولانا حافظ غفران اشرفی کا فکر انگیز بیان اور نشہ مخالف اجلاس میں شرکت کی دعوت
مالیگاؤں :- 15 سمتبر بروز جمعرات صبح 10 بجے M.G.V's آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج مالیگاؤں میں 23 ستمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے نشہ مخالف اجلاس کی بیداری کے لئے کالج کے ٹیچرس اور اسٹوڈنٹس کی ایک پر ہجوم میٹنگ ہوئی کالجز کے پرنسپل اور ٹیچرس نے کہا کہ موجودہ حالات میں نشہ کا بڑھتا ہوا گراف انتہائی تشویش ناک ہے اگر ہم نے اس پر ابھی کچھ نہیں کیا تو آئندہ کی نسلیں برباد ہوجائے گی ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے سنی دعوت اسلامی اور مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے نشہ کے خلاف جو مہم شروع کی ہے وہ بہت ضروری تھی ہم اس کی بھر تائید و حمایت کرتے ہیں کالج کے اسٹوڈنٹس سے گذارش کرتے ہیں 23 سـتمبر بروز جمعہ کو ہونے والے نشہ مخالف اجلاس میں ضرور شریک ہوں بعدہ حضرت حافظ غفران اشرفی (مبلغ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے کالج کے پرنسپل اور اسٹاف کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ شراب ام الخبائث ہے اور یہ تمام گناہوں کی جڑ ہے اسی طرح دیگر عام نشے سے بھی جسمانی اور روحانی نقصانات ہوتے ہیں نشہ کرنے والا شخص نشہ کی وجہ سے عزت، دولت، شہرت، صحت سے خالی ہوجاتا ہے ذلّت و رسوائی اس کا مقدر بن جاتا ہے اسی لئے نشہ سے دور رہا جائے شہر میں جاری نشہ کی لعنت سے نسل نو کو بچانے کے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے 23 ستمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" میں شرکت کرنا ہم سب کے لئے ضروری ہےـ اس میٹنگ میں پرنسپل .M.G.V's آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج مالیگاؤں عارف انجم سر، وائس پرنسپل شکیب سر، اور فزیکل ڈائریکٹر پروفیسر رضوان خان، کالج سی او عبدالمبین سر، حافظ مقصود اشرف، قاری نور محمد رضوی، قاری عبد السلام قادری، صاحبان کے علاوہ کالج میں زیر تعلیم تمام فیکلٹی کے اسٹوڈنٹس موجود تھے
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں