src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مساجد، مدارس اور خانقاہوں کے ذمے داران وقف بورڈ میں فوری رجسٹریشن کروائیں: کل جماعتی تنظیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 ستمبر، 2022

مساجد، مدارس اور خانقاہوں کے ذمے داران وقف بورڈ میں فوری رجسٹریشن کروائیں: کل جماعتی تنظیم

 


مساجد، مدارس اور خانقاہوں کے ذمے داران وقف بورڈ میں فوری رجسٹریشن کروائیں: کل جماعتی تنظیم




 مالیگاؤں :کل بروز جمعہ مورخہ 9ستمبر بعد نماز عشاء کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی ایک میٹنگ جماعت اسلامی دفتر میں منعقد کی گئی جس میں یو پی وغیرہ ریاستوں میں مدارس پر حکومت کی جانب سے بےجا سختیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز مالیگاؤں سمیت ملک کے مدارس، مساجد، درگاہوں  اور خانقاہوں کے ذمداران سے گزارش کی گئی کہ وہ فوری طور اپنی عبادت گاہوں کا وقف بورڈ میں فوری رجسٹریشن کروائیں اس تعلق سے ایڈوکیٹ عبدالرحمن نہال انصاری صلاح کار کی حیثیت سے  اپنی خدمات  انجام دیں گے نیز جماعت اسلامی کی جانب سے بھی  ایک ذمہ دار کا تعین  بھی جماعت اسلامی کے دفتر میں کیا گیا  ہے بعد ازاں آنے والی تیرہ نومبر کو بارہ نومبر2021 والے معاملے کے بتیس ملزمان کی پیشی ہے اور قوی امکان ہے کہ اس دن ان کی ضمانتیں ہو جائے لہذا ان کی ضمانت میں ایک دشوار گزار مرحلے کی طرف جنتا دل سیکولر کے مستقیم ڈگنیٹی اشارہ کیا کہ محروسین کی ضمانت کے لئے ضامن دارو کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے جس میں ضروری کاغذات کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جن کے نام پر زمین ہو قابل قبول ہونگے حالانکہ اس معاملے میں محروسین کے بہت سارے متعلقین نے نظم بھی کر لیا ہے لیکن کچھ ملزمان پر دو دو ایف آئی آر درج ہے اس لئے کچھ افراد کے لئے دقتوں کا سامنا پڑ سکتا ہے لہذا اس معاملے میں جنتا دل سیکولر کے مستقیم ڈگنیٹی اور کل جماعتی تنظیم نے بھی اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں آگے آئیں اور اکبر سیٹھ اشرفی سے ملاقات کریں اخیر میں کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں نے بارہ نومبر کو عشاء بعد بڑا قبرستان میں دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا ہے اس میں پہونچنے کی گزارش بھی عوام الناس سے فیروز اعظمی نے کی ہے کہ ہم بارگاہ رب العزت میں اپنی گناہوں کی معافی مانگیں اور اس دنیا میں سرخرو ہوں میٹنگ کی صدارت کل جماعتی تنظیم کے روح رواں فیروز اعظمی نے کی جبکہ اطہر حسین اشرفی، مولانا سراج قاسمی، اکبر سیٹھ اشرفی، ایڈوکیٹ عبدالرحمن، قاری الطاف، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، مولانا جمال ناصر ایوبی، مولانا عبدالرحمن عبدالباری، نصیر انصاری، حافظ ضیاء الرحمن، عبدالعظیم فلاحی، شاہد فیمس، مولانا سفیان جمالی، شکیل حنیف سرکے علاوہ فرزند ازہری حفظ الرحمن و نواسۂ ازھری محمد صابر سیلس مین بہ نفس نفیس موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages