src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشہ مخالف بیان کے لیے حضرت مولانا مدثر حسین ازہری صاحب کا شکریہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 ستمبر، 2022

نشہ مخالف بیان کے لیے حضرت مولانا مدثر حسین ازہری صاحب کا شکریہ

 





نشہ مخالف بیان کے لیے حضرت مولانا مدثر حسین ازہری صاحب کا شکریہ



جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے گزشتہ دنوں شہر کے قدیم دینی ادارے کے پرنسپل حضرت مولانا مدثر حسین ازہری صاحب سے ملاقات کرکے  12 نومبر کے محروسین کے معاملے کے بارے میں گفتگو کی تھی اور نشہ کی مخالفت میں  عوام الناس کا شعور بیدار کرنے کی گزارش کی  تھی۔ الحمد اللہ، کل جمعہ کی نماز سے قبل نیا اسلامپورہ کی سب سے قدیم مسجد حسینیہ مسجد میں انہوں نے نشے کی مخالفت میں انتہائی مدلل اور پر اثر بیان فرمایا۔ شریعت کی روشنی میں اس کے نقصانات اور برے نتائج کو عموم کے سامنے سہل زبان میں  پیش کرکے عوام کو بیدار کرنے کی جانب پیش قدمی کی۔


جنتادل سیکولر کے ذمہ داران مولانا مدثر حسین ازہری صاحب کے ممنون ہیں۔ نشہ مخالف ماحول بنانے کیلئے جنتادل سیکولر سنجیدگی سے پیش قدمی جاری رکھیگی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages