src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 ستمبر، 2022

شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت





شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت




سال 1965 میں ہوئی ہندوستان-پاکستان  جنگ کے ہیرو اور پرم ویر چکر فاتح شہید عبدالحمید کے 57 ویں یوم شہادت کے موقع پر صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد و دیگر عہدیداران و اراکین کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔


شہید عبدالحمید کی پیدائش اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے دھاموپور گاؤں میں یکم جولائی 1933 کو ہوئی تھی۔ ویر عبدالحمید ہندوستانی فوج میں تعینات تھے، وہ 1965 کی جنگ کے دوران پاکستان کی طرف سے استعمال کئے گئے تین پیٹن ٹینکوں کو اڑا دیا تھا۔ فور گریڈینئر کے کمپنی کمانڈنٹ عبد الحمید چوتھے پیٹن ٹینک کو تباہ کرتے ہوئے 10 ستمبر کو شہید ہو گئے تھے۔

شہید عبدالحمید نے حب الوطنی اور بہادری کو وہ مثال پیش کی تھی جسکی نظیر نہیں ملتی۔ مرحوم کی یوم شہادت کے موقع پر صدر و اراکین جنتادل سیکولر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

شہیدوں کی مزاروں پر لگیں گے ہر برس میلے
وطن پہ مٹنے والوں کا باقی نشاں ہوگا
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages