src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نیشنل پیٹرول پمپ پر قرعہ اندازی کے ذریعے 3 خوش نصیبوں کو دیئے گئے پر کشش انعامات ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 ستمبر، 2022

نیشنل پیٹرول پمپ پر قرعہ اندازی کے ذریعے 3 خوش نصیبوں کو دیئے گئے پر کشش انعامات !




نیشنل پیٹرول پمپ پر قرعہ اندازی کے ذریعے 3 خوش نصیبوں کو دیئے گئے پر کشش انعامات !


 

نیشنل پیٹرول پمپ کی اس لکی ڈرا اسکیم  کی شہر  میں زبردست دھوم!! 





مالیگاؤں : (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں کے نیشنل خانوادے کے سرپرست و مربی مرحوم حاجی محمد یاسین مرحوم حافظ محمد غفران کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں رہے ہیں. آمد و رفت میں آسانیاں مہیا کرنے کی کوشش کی تو لگژری گاڑیوں کے ذریعے بیرون شہر کا سفر آسان کردیا سیاست اپنائی تو مالیگاؤں میونسپل کونسل کے منتظم اعلی بن کر اپنا سیاسی قد و قامت بلند کردیا. مائع ایندھن کی ترسیل کے لئے جب پٹرول پمپ کی بنیاد گزاری کی تو صارفین کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے 100روپیے کے پٹرول کے عوض ایک کوپن دینا شروع کیا  اور اسی کی بنیاد پر ہر اتوار کے دن قرعہ اندازی کرتے ہوئے قرعہ میں اول مقام پر آنے والے فرد کو  7سو دوم کو  5 سو تو  سوم مقام کے حامل فرد کو 3 سوروپیے کا پر کشش نقد انعام  دیا جاتا ہے.آج مورخہ 11 ستمبر بروز اتوار کو بھی نیشنل پٹرول پمپ پر حاجی آصف نیشنل والے کی سرپرستی میں قرعہ اندازی ہوئی جس میں اول انعام علاو الدین سید (700)دوم انعام سمبحھا جی وکی (500)سوم انعام سلیم حاجی (300)روپیے کی شکل میں دیا گیا. 
بات اگر نیشنل خانوادہ کے جواں بخت حاجی آصف نیشنل والا کی کریں تو وہ جدید علوم پر مبنی ایمنٹ انگلش اسکول کے ذریعے بھی تدریسی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. الغرض قصہ مختصر یہ کہ ابتدائی ایام سے ہی پٹرول پمپ جیسی صنعت پر برادران وطن کی ہٹ دھرمی اور اجارہ داری رہی تھی لیکن نیشنل خانوادے اور دیگر مسلم افراد کی اس صنعت میں پیش قدمی نے شہر کے مسلم طبقے کے لئے آسانیاں مہیا کردی ہیں جو شہر کے لئے خوش آئند ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages