گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے لڑکی کا اغواء کرکے اجتماعی عصمت دری
گورکھپور: گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے باہر سو رہی لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کو پہلے تین لڑکوں نے اغواء کیا اور پھر جھاڑی میں لے جا کر زیادتی کی۔ شور مچانے پر اسے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا گیا۔ لڑکوں کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعد لڑکی خون میں لت پت جی آر پی تھانے پہنچی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی ریلوے ایس پی سٹی تھانے پہنچ گئے۔ مہاراج گنج ضلع کی رہنے والی متاثرہ کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق مہاراج گنج ضلع کی رہنے والی 25 سالہ لڑکی ایک ہفتہ قبل اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر گورکھپور آئی تھی۔ رہنے کی جگہ نہ ہونے کے باعث وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک اور دھرم شالا بازار پل کے درمیان رہ رہی تھی۔
بدھ کی رات گیارہ بجے تین لڑکے لڑکی کے پاس پہنچے اور اسے اکیلا پا کر چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ احتجاج کرنے پر اغواء کر کے دھرم شالہ منڈی سبزی منڈی ریلوے لائن کے کنارے جھاڑی میں لے جا کر عصمت دری کر ڈالی۔ شور مچانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مارا پیٹا بھی گیا۔ ملزمین کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعد متاثرہ کسی طرح جی آر پی تھانے پہنچی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ریلوے ڈاکٹر اودھیش سنگھ تھانے پہنچے۔ متاثرہ لڑکی سے واردات کی معلومات لینے کے بعد ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ لڑکی کی عصمت دری کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی کرشنا کمار وشنوئی بھی تھانے پہنچ گئے۔ خاتون پولیس اسٹیشن انچارج کو بلانے کے بعد لڑکی کو ایمبولینس کے ذریعے میڈیکل کالج روانہ کیا گیا۔ سی سی کیمرہ فوٹیج اور سرویلنس کی مدد سے جی آر پی اور ضلعی پولیس ملزمین سے تفتیش کر رہی ہے۔ متاثرہ کی طرف سے دی گئی تفصیل کی بنیاد پر آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھا جا رہا ہے۔ جی آر پی کے ایس پی اودھیش سنگھ نے بتایا کہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد لڑکی کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزمان کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ وہ جلد پکڑے جائیں گے، شکایت ملتے ہی مقدمہ درج کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں