src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پندرہ سالوں سے شراب کی لت میں ملوث بزرگ کا اظہار ندامت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 ستمبر، 2022

پندرہ سالوں سے شراب کی لت میں ملوث بزرگ کا اظہار ندامت





پندرہ سالوں سے شراب کی لت میں ملوث بزرگ کا اظہار ندامت


 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے بیداری کارنر میٹنگ کے وقت ہوا ایمان افروز واقعہ



23/ ستمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے شہری سطح پر اجلاس منعقد ہوگا جسمیں *آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* کا ایمان افروز خطاب ہوگاـ اہلیانِ شہر کو اجلاس میں شرکت کے لئے آمادہ کرنے کے لئے علمائے کرام، مبلغین اسلام کی جانب سے پورے شہر میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد ہورہا ہے-


*الحمدللہ! آج بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد بتول حجن کے سامنے ہوٹل پر کثیر لوگوں کے سامنے شراب کی مذمت اور شرابی پر عذاب الہی مع قبر میں شرابی کے ساتھ کیا ہو گا...کے عنوان پر مختصر خطاب کا موقع ملا....* 


♦️بعد خطاب ایک بڑی عمر کے بزرگ نے الگ بلایا اور ہاتھ پکڑ کر نمناک آنکھوں اور ہلکی آواز میں کہا..... حضرت میں دور سے مائک کی آواز سے بیان سن رہا تھا... جیسے ہی آپ نے نشہ کی تباہ کاری کے بارے میں بات کی میں قریب آ گیا ایسا لگا کہ آپ میرے حالات بیان کر رہے ہو... اور وجہ یہ ہے کہ...میں پندرہ سال سے شراب پی رہا ہوں... میرے بچے چلے گئے.... پوتوں اور نواسوں کو گود میں لے نہیں سکتا..... بہوئیں نفرت کرتی ہیں.... بیٹیاں دور بھاگتی ہیں...... میری جوانی اور روپیہ پیسہ سب برباد ہو گیا.... ایک دن میری بیوی نے مجھے دکھے دے کر گھر سے نکال دیا.... ہوش آیا تو آنکھ کھل گئی کہ آج گھر سے نکالا ہے کہیں ہمیشہ کے لئے نہ نکل جائے... یہ خیال کرتے ہی شراب کم کر دی....شراب سے توبہ کر لی اور اب سب مل جل کر ساتھ رہ رہے ہیں... بابا نے کہا سچ ہے شراب سب کچھ چھین لینے والی بری لت کا نام ہے... آخری میں بابا نے کہا آپ لوگ بہت اچھا کر رہے ہیں میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور اپنے دوستوں اور گھروں والوں کے ساتھ اجتماع میں ضرور پہنچو گا....

✍ *مفتی محمدرضا مرکزی*

*خادم التدریس والافتاء*

*الجامعۃ القادریہ نجم العلوم(زیرِ اہتمام سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)*


 رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages