ڈاکٹر خالد پرویز (صدر شمالی مہاراشٹر آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین) و اعجاز بیگ (صدر کانگریس پارٹی) کی بھر پور تائید و حمایت
مالیگاؤں : 11 سمتبر بروز اتوار بعد نمازِ عشاء سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران کا ایک قافلہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب (صدر شمالی مہاراشٹر آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین) اور عالی جناب اعجاز بیگ صاحب (صدر کانگریس پارٹی مالیگاؤں) سے ملا جہاں پر 23 سـتمبر بروز جمعہ نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی وفد میں شامل ذمّہ داران نے کہا کہ ان دونوں شہر کی فضا میں مختلف قسم کے نشوں کو لیکر خوف ہراساں کا ماحول ہے شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے نشہ مخالف اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں شہر کی تمام سیاسی، سماجی، تعلیمی، فلاحی اور دیگر سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہےـ اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات ہونا چاہیئے اور مولانا سید محمد امین القادری صاحب شہر کے حالات کے مطابق اپنا کردار ادا کررہے ہیں آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین مالیگاؤں کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس کو بھر پور تائید و حمایت دی جاتی ہےـ اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ شہر کو نشہ سے پاک کرنے کی پہل میں شہر مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے تمام ذمّہ داران اور کارکنان مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے شانہ بشانہ رہینگےـ اور عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ شہر کے حق میں ہونے والے اس اجلاس میں ضرور بہ ضرور شرکت کریں
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں