src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سنی دعوت اسلامی کے وفد کی شہر ASP چندرکانت کھانڈوی صاحب سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 ستمبر، 2022

سنی دعوت اسلامی کے وفد کی شہر ASP چندرکانت کھانڈوی صاحب سے ملاقات




سنی دعوت اسلامی کے وفد کی شہر ASP چندرکانت کھانڈوی صاحب سے ملاقات



مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا 23 ستمبر کو ATT ہائی اسکول میں "نشے کی تباہ کاریاں" عنوان سے خصوصی خطاب




مالیگاؤں:- 7 ستمبر 2022ء بروز بدھ سہ پہر 4 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران کا ایک وفد شہر ASP جناب چندر کانت کھانڈوی صاحب سے ملا جہاں پر شہر مالیگاؤں میں بڑھ رہی نشے کی لعنت اور اس لعنت کے خطرناک اثرات کے خاتمہ کے لئے تبادلۂ خیال ہوا وفد میں شامل محمد جمیل رضوی (رکن سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے کہا کہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب شہر مالیگاؤں کے ذمّہ دار عالم دین ہیں اپنے تبلیغی دورے کی وجہ سے اکثر و بیشتر بیرون شہر ہونے کے باوجود بھی وہ شہر میں ہونے والے واقعات، سانحات اور واردات سے باخبر رہتے ہیں ماضی قریب میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے اصلاح معاشرے کے حوالے سے متعدد خطاب کئے ہیں جس کے خاطر خواہ اثرات رونما ہوئے حالیہ چند دنوں سے شہر میں قتل،خون ریزی، چوری، ڈکیتی، لڑائی، کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان واردات کو انجام دینے والے افراد نشے کے عادی ہی رہے ہیں ایسی واردات فکر مند والدین، سرپرست حضرات کے لئے باعثِ تشویش ہیں ان حالات سے سختی سے نمٹنے کیلئے اور شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں 23 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ قدوائی روڈ پر "نشے کی تباہ کاریاں" عنوان سے خصوصی اجلاس عام کا انعقاد کیا جائے گا جسمیں شہر مالیگاؤں کے سیاسی، سماجی، فلاحی، تعلیمی، طبی، تبلیغی، صحافتی، و دیگر شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد کو مدعو کیا جائے گاـ وفد میں شامل افراد کی باتوں کو سننے کے بعد چندر کانت کھانڈوی صاحب نے مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد میں شامل حضرات سے کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولس ڈپارٹمنٹ آپ لوگوں کے ساتھ ہے ہماری جانب سے پروگرام کے حوالے سے منتظمین کو مکمل تعاؤن رہیگا ساتھ ہی ہم لوگ خود اس جلسے میں شریک ہونگے۔ وفد میں حضرت حافظ غفران اشرفی، حافظ مقصود اشرف،قاری نور محمد رضوی،قاریوں عبد السلام قادری، نعیم اختر نوری، محمد جمیل رضوی صاحبان کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے ان شاء اللہ عنقریب پروگرام کے حوالے سے مکمل تفصیلات شہریان کے درمیان پیش کی جائے گی۔  رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages