src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی شہر کے معروف صنعتکار یاسین جواہر، اقبال امرویر و انکے احباب سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 ستمبر، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی شہر کے معروف صنعتکار یاسین جواہر، اقبال امرویر و انکے احباب سے ملاقات




مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی شہر کے معروف صنعتکار یاسین جواہر، اقبال امرویر و انکے احباب سے ملاقات



 بنکروں کو درپیش مسائل و شہر کے موجودہ حالات پر گفتگو، ۱۲ نومبر معاملے میں پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار



 مالیگاؤں : جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کل بروز بدھ پروفیسر رضوان خان کے ہمراہ شہر کے معروف صنعتکار یاسین جواہر، اقبال امرویر اور انکے احباب سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات بنکروں کو درپیش مسائل، گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو ہوئے واقعہ کے بعد شہر کے حالات اور شہریان کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کے تعلق سے مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج شہر کے بنکروں اور صنعتکاروں کو کئی مسائل کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔ بجلی کمپنی کے خلاف بنکروں کی شکایتیں مسلسل آرہی ہیں۔ اسکے علاوہ حکومت کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے بھی پاورلوم صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوران گفتگو اس بات کو مانا گیا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد کے انتقال کے بعد اقتدار میں رہے سیاسی لیڈران کی جانب سے بنکروں کے مسائل پر بااثر نمائندگی نہیں ہوئی۔

دوران ملاقات مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو ہوئے واقعہ کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہیکہ شہر میں پولیس راج نافذ ہے۔ شہر کا دبدبہ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسکے علاوہ کئی بے گناہ افراد دس ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ان پر ہوئی کاروائی کے تعلق سے بھی پولیس کی کارکردگی غیر اطمینان بخش رہی۔ پولیس کی زیادتی و ناانصافی کو روکنے کے لیے شہر کے دبدبے کو واپس لانا انتہائی ناگزیر ہے، اس بات کا اظہار کیا گیا۔ یاسین جواہر، اقبال امرویر و دیگر افراد نے بھی ۱۲ نومبر معاملے میں پولیس کی کاروائی پر تشویش کا اظہار کیا اور شہر کے دبدبے کو واپس لانے کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مستقیم ڈگنیٹی نے شہر میں بنیادی سہولیات کے فقدان اور برسراقتدار، کارپوریشن و انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔ موصوف نے کہا کہ شہر میں ترقی کے کام تو دور کی بات، آج شہریان کی بنیادی ضروریات تک کو پورا کرنے میں کارپوریشن ناکام ثابت ہوئی ہے۔ صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت پوری نہیں ہورہی ہے۔ اس تعلق سے صنعتکاروں نے سبھی لیڈران سے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

اس ملاقات میں بنکروں کے مسائل کی یکسوئی، شہر کے دبدبے کو واپس لانے اور شہریان کو درپیش تکالیف کے حل کے لیے متحد ہوکر کوئی ٹھوس لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا۔ یاسین جواہر اور اقبال امرویر نے کہا کہ ہم دیگر بنکروں اور نوجوانوں کیساتھ جنتادل سیکولر کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ملکر بنکروں کے مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

شہر کے موجودہ حالات کی بہتری کے لیے مستقیم ڈگنیٹی مسلسل علماءکرام اور شہر کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرکے سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش رہے ہیں۔ اس سلسلے میں موصوف مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مولانا سید امین القادری، مولانا مدثر حسین ازہری و دیگر سرکردہ افراد سے ملاقات کرچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages