src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سیوک سوسائٹی کے منعقدہ کیمپ میں 321 رائے دہندگان نے استفادہ کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 ستمبر، 2022

سیوک سوسائٹی کے منعقدہ کیمپ میں 321 رائے دہندگان نے استفادہ کیا




سیوک سوسائٹی کے منعقدہ کیمپ میں 321 رائے دہندگان نے استفادہ کیا




مالیگاؤں : مورخہ 9 ستمبر 2022 بروز جمعہ حضرت  مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی سیوک سوسائٹی کے زیر اہتمام مشاورت چوک میں ہمیشہ کی طرح بلا معاوضہ شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے لئے شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس منعقدہ کیمپ میں طوفانی بارش کے باوجود 321 رائے دہندگان نے اپنے شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرواتے ہوئے بیداری کا ثبوت دیا ۔ اس کیمپ میں سیوک سوسائٹی کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے سیوک سوسائٹی کے تمام سماجی،فلاحی،مذہبی،تعلیمی،کاموں کی سراہنا کی اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر، رضی انور،رضوان سیوک،یاسین عمر،کامران سنگھانیہ،آمین ڈرائیور، ارشد راہی ڈابی، رحمن راہی ڈابی، شہزاد اناونسر، ابو عفان حاضر تھے ۔ سیوک سوسائٹی شہریان کی تنظیموں،اداروں اور کلبوں سے اپیل کرتی ہے اپ کے وارڈ میں آپ کے ادارے کے نام سے اس کیمپ کا انعقاد کرنا ہوتو انصاری رضوان سیوک سے 9226909090 اس نمبر پر  رابطہ کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages