src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مُستقیم ڈگنیٹی (سیکریٹری جنتادل سیکولر مالیگاؤں) حاجی عبدُ الرّحمان شاہ (صدر آل مہاراشٹر انجمن مسلم شاہ برادری) کی 23 ستمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کو بھر پور تائید و حمایت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 ستمبر، 2022

مُستقیم ڈگنیٹی (سیکریٹری جنتادل سیکولر مالیگاؤں) حاجی عبدُ الرّحمان شاہ (صدر آل مہاراشٹر انجمن مسلم شاہ برادری) کی 23 ستمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کو بھر پور تائید و حمایت

 



مُستقیم ڈگنیٹی (سیکریٹری جنتادل سیکولر مالیگاؤں) حاجی عبدُ الرّحمان شاہ (صدر آل مہاراشٹر انجمن مسلم شاہ برادری) کی 23 ستمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کو بھر پور تائید و حمایت



سرکردہ افراد سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی ملاقات جاری


سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے 23- ستمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں شہری سطح پر ایک اجلاس عام "نشہ کی تباہ کاریاں" کے عنوان پر منعقد کیا جائے گا جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا فکر انگیز خطاب ہوگاـ اجلاس کی تیاریوں کو لیکر علمائے کرام، و مبلغین اسلام کی بیداری مہم جاری ہےـ آج بروز سنیچر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران نے جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے سیکریٹری جناب مستقیم ڈگنیٹی اور حاجی عبدُ الرّحمان شاہ (صدر آل مہاراشٹر انجمن مسلم شاہ برادری) سے ملاقات کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی دعوت پیش کی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ میں اطمینان کا اظہار کرتا ہوں کہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب شہر مالیگاؤں کی نوجوان نسل کو نشہ سے دور کرنے کے لئے بروقت اقدام کررہے ہیں اور شہر مالیگاؤں کے ذمّہ دار ہونے کا حق ادا کررہے ہیں ان کی نمائندگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جنتا دل سیکولر کے تمام ممبران اور ہمدردان اس اجلاس کی تائید و حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاؤن کا اعلان کرتے ہیں۔حاجی عبدُ الرّحمان شاہ نے انجمن مسلم شاہ برادری کی جانب سے مکمل تعاؤن و حمایت کا اعلان کرتے اہلیان شہر بالخصوص شاہ برادری کے بزرگ نوجوان افراد سے شرکت کی گذارش کی ہےـ دونوں صاحبان سے ملاقات کے وقت حافظ مقصود اشرف اشرفی، حافظ غفران اشرفی،قاری نور محمد رضوی،جمیل احمد رضوی، نعیم اختر نوری، قاری عبد السلام قادری عبدالرشید رضوی، عثمان نوری صاحبان موجود تھے

رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages